چاند محرم کا نظر آگیا
بس گیء کربوبلا
ہاے غضب ہوگیا ہاے غضب ہوگیا
فاطمہ زہرا کا بھرا گھر لٹا
کٹ گیا شبیر کا سوکھا گلا
ماہ محرم میں یہ کیا ہوگیا
کٹ گیا شبیر کا سوکھا گلا
مومنوں ویران مدینہ ہوا
ہوگیء آباد مگر کربلا
روتے ہیں مرقد میں رسول خدا
کٹ گیا شبیر کا سوکھا گلا
ہاے غضب ہوگیا۔۔۔
فاطمہ زہرا کا بھرا۔۔۔
ہاے وہ عاشور وہ کربوبلا
بھول نہ پایں گے یہ أہل عزا
آل محمد پہ تھی کیسی جفا
کٹ گیا شبیر کا سوکھا گلا
ہاے غضب ہوگیا۔۔۔
فاطمہ زہرا کا بھرا۔۔۔
ہوگیء پردیس میں بربادیاں
بین یہ کرتی رہی شہزادیاں
شام تلک جایں گے ہم بے ردا
کٹ گیا شبیر کا سوکھا گلا
ہاے غضب ہوگیا۔۔۔
فاطمہ زہرا کا بھرا۔۔۔
جب ہوے عباس کے بازو قلم
ہوگےء بے آسرا اہل حرم
چھینی گیء پاک سروں سے ردا
کٹ گیا شبیر کا سوکھا گلا
ہاے غضب ہوگیا۔۔۔
فاطمہ زہرا کا بھرا۔۔۔
سامنے دریا یونہی بہتا رہا
کنبہ محمد کا تڑپتا رہا
تین شب و روز نہ پانی ملا
کٹ گیا شبیر کا سوکھا گلا
ہاے غضب ہوگیا۔۔۔
فاطمہ زہرا کا بھرا۔۔۔
بہہ گیا جب خاک پہ شہ کا لہو
گونج رہی تھی یہ صدا چار سوں
کرتی تھی فریاد یہ خاک شفا
کٹ گیا شبیر کا سوکھا گلا
ہاے غضب ہوگیا۔۔۔
فاطمہ زہرا کا بھرا۔۔۔
شام غریباں ہوی خیمے جلے
أہل حرم خاک پہ بیٹھے رہے
سیدے سجاد کا نوحہ یہ تھا
کٹ گیا شبیر کا سوکھا گلا
ہاے غضب ہوگیا۔۔۔
فاطمہ زہرا کا بھرا۔۔۔
نوحہ علی جی اور شناور پڑھو
سرور و ریحان کے بازو بنو
درد میں ڈوبی ہوئی آے صدا
کٹ گیا شبیر کا سوکھا گلا
ہاے غضب ہوگیا۔۔۔
فاطمہ زہرا کا بھرا۔۔۔