غازی عباس کے پرچم سو اٹھاتے رہنا
ہم حسینی ہے زمانے کو بتاتے رہنا
ہے یہ شہزادیء زینب کی تمنا سن لو
اپنے گھر فرش عزا آپ بچھاتے رہنا
غازی عباس کے۔۔۔
ہم حسینی ہے۔۔۔
فاطمہ آی ہے رومال لیےء مجلس میں
اشک آنکھوں سے غم شہ میں بہاتے رہنا
غازی عباس کے۔۔۔
ہم حسینی ہے۔۔۔
وار کر جھولے پہ اصغر کی میری ماں بہنوں
اپنی اولاد کو پروان چڑھاتے رہنا
غازی عباس کے۔۔۔
ہم حسینی ہے۔۔۔
نصرت حضرت شبیر اگر ہو کرنی
اپنے سینوں سے لہو اپنا بہاتے رہنا
غازی عباس کے۔۔۔
ہم حسینی ہے۔۔۔
واسطہ دیکے سکینہ کا شہ والا کو
اپنی سوی ہوی تقدیر جگاتے رہنا
غازی عباس کے۔۔۔
ہم حسینی ہے۔۔۔
تذکرہ کر کے حسین ابنِ علی کا ساحل
جب تلک سانس ہے غمِ شہ کا مناتے رہنا
غازی عباس کے۔۔۔
ہم حسینی ہے۔۔۔