پردیس میں حسین کی بستی اجڑ گیء
غازی تیرے بعد قیامت گزر گیء
دریا سے جب نہ لوٹا سادات کا سہارا
اولاد فاطمہ نے پھر چین ہی نہ پایا
زہرا کی کاینات ہی بن میں بکھر گیء
غازی تیرے بعد قیامت۔۔۔
تیری لاڈلی سکینہ صدمے اٹھا رہی ہے
جب سے گیا غازی اس کو بلا رہی ہے
سوتی نہیں ہے چین سے اتنا وہ ڈر گیء
غازی تیرے بعد قیامت۔۔۔
عباس جب تلک تھا شہ کو نہ کوئی غم تھا
محفوظ تھی رداییں جب ضامن حرم تھا
وہ کیا شہید ہو گیا ہر آس مر گیء
غازی تیرے بعد قیامت۔۔۔
زینب نے بعد تیرے کیا کیا ستم اٹھاے
دل کے وہ زخم سارے کس کو بھلا دکھاے
ہونٹوں پہ تیرا نام تھا زینب جدھر گیء
غازی تیرے بعد قیامت۔۔۔
حسنین کا تھا بازو کنبے کی جان تھا وہ
شہزادیوں کے سر پہ اک سایبان تھا وہ
سب کو جدائی یہ تیری بے آس کر گیء
غازی تیرے بعد قیامت۔۔۔