Kanz e Aza

عباس میری شمر سے

A noha written by Sardar. Lyrics in Urdu.

عباس میری شمر سے چادر تو دلا دو

بلوے میں کھلے سر ہوں زرا پردہ بنا دو


ہر سمت لگی آگ میں کس کس کو سنبھالوں

سجاد کو جلتے ہوے خیموں میں نکالوں

عباس میری شمر سے۔۔۔


پابند رسن شام کو تیار کھڑی ہوں

محمل پہ زرا آ کے مجھے آپ بٹھا دو

عباس میری شمر سے۔۔۔


دامن میں لگی آگ نہ جل جائے سکینہ

معصوم کے دامن کی زرا آگ بجھا دو

عباس میری شمر سے۔۔۔


سہمے ہوے معصوموں کو نیند آے گی کیسے

اک بار زرا آ کے انہیں آپ سلا دو

عباس میری شمر سے۔۔۔


ماں اکبر و اصغر کی میرے ساتھ ہے کہتی

صغرا کو مدینے میں یہ پیغام پہنچا دو

عباس میری شمر سے۔۔۔


واقف میں نہیں شام کی راہوں سے اے بھیا

اک بار مجھے شام کا رستہ تو بتا دو

عباس میری شمر سے۔۔۔


جو اجر رسالت دیا امت نے تیرے بعد

عباس یہ زیور میرے ہاتھوں میں پہنا دو

عباس میری شمر سے۔۔۔


سردار کو غم تیرا ہے اولاد سے پیارا

کہتا ہے شب روز میرے بخت جگا دو

عباس میری شمر سے۔۔۔