جان وفاے عالم
عباس عمو جانم
عباس عمو جانم
دریا پر تم جاؤ
پانی لے کر آؤ
پیاسے ہے ہم سب
پیاسا ہے اصغر
عباس عمو جانم۔۔۔
وہ دریا بہتا ہے
سب کا گلا سوکھا ہے
تم بھی تو پیاسے ہو
بابا بھی پیاسا ہے
بھاری ہو لاکھوں پر
عباس عمو جانم۔۔۔
لو یہ علم مشکیزہ
میرے پیارے چچا
تم کو ملی سقای
قرباں تم پہ سکینہ
اے ثانیء حیدر
عباس عمو جانم۔۔۔
سوکھے ہیں سب کوزے
سمجھے بچے کیسے
ساحل پر پہرہ ہے
بادل بھی نہ برسے
کب جاینگے ہم گھر
عباس عمو جانم۔۔۔
کیا فوج اعدا ہے
کیا اس کا پہرہ ہے
تم ثانیء حیدر
پیاسے ہو تو کیا ہے
کیا روکے گا لشکر
عباس عمو جانم۔۔۔
جانے لگے جب غازی
گونجی آہ و زاری
لب پہ دعائیں لے کر
پیچھے چلی شہزادی
اہلِ حرم نوحہ گر
عباس عمو جانم۔۔۔
عمو لوٹ کے آنا
ہم کو نہ رلوانا
رکھے خدا ہم سب کے
سر پہ علم کا سایہ
اے مونس و یاور
عباس عمو جانم۔۔۔
بولے یہ رو کر غازی
وعدہ کرو یہ بی بی
جب یہ علم چھپ جاے
آے علم جب خالی
نہ روند یہ کہہ کر
عباس عمو جانم۔۔۔