سقاے سکینہ سقاے سکینہ
عباس سکینہ کو زرا آ کے بچا لو
تم بازوؤں میں اپنے سکینہ کو چھپالو
تم جب سے گےء ہو سوے مقتل سوے دریا
ہے خاک میں بیٹھی اسے سینے سے لگا لو
عباس سکینہ کو زرا۔۔۔
رسی جو گلے میں ہے زرا آن کے کھولو
بالوں پہ جو ہے گرد زرا آ کے ہٹا لو
عباس سکینہ کو زرا۔۔۔
روتی ہے بلکتی ہے سسکتی ہے وہ ہر آن
اشک اس کے زرا آ کے ہتھیلی۔ میں چھپا لو
عباس سکینہ کو زرا۔۔۔
معلوم ہے تم کو کہ تمہیں آس ہو اس کی
وہ ہو گیء بے آسرا تم آس بندھا لو
عباس سکینہ کو زرا۔۔۔
یہ تم وہاں آجاؤ جہاں بھی ہے سکینہ
یا تم ہو جہاں ہاے وہاں اس کو بلا لو
عباس سکینہ کو زرا۔۔۔
اس خیمے سے اس خیمے میں جاتی ہے سکینہ
خیموں میں لعیں آتے ہیں پردہ تو بنا لو
عباس سکینہ کو زرا۔۔۔
زینب یہ صدا دیتی تھی سر پیٹ کے اپنا
خیموں میں لگی آگ زرا آ کے بجھا دو
عباس سکینہ کو زرا۔۔۔