عاشور کی یہ شب ہے شہادت کی رات ہے
ماتم بپا کرو کہ قیامت کی رات ہے
زہرا کے خاندان پہ غربت کی رات ہے
خاموش خیمہ گاہ ہے وحشت کی رات ہے
اصحاب کو ہے دھیان بس اپنے امام کا
پیاسوں کو انتظار شہادت کے جام کا
عباس کر رہے ہیں تلایا قیام کا
ان سب کے واسطے یہ عبادت کی رات ہے
ماتم بپا کرو کہ۔۔۔
اہل حرم ہے دیکھ پریشان کربلا
دل آج ہی سے سب کے ہیں ویران کربلا
کل تک رہیں گے یہ تیرے مہمان کربلا
یہ رات ان پہ سخت مصیبت کے رات ہے
ماتم بپا کرو کہ۔۔۔
قاسم حسن کا لال جو میدان کو جاے گا
دشت بلا میں خون کا دریا بہائے گا
مقتل کی سر زمین کو محشر بنائے گا
نوشاہ کربلا پہ شہادت کی رات ہے
ماتم بپا کرو کہ۔۔۔
کل صبح دے کے آخری نما اذاں
برچھی جگر پہ کھاے گا پھر اکبر جواں
سکتے میں کل سے آخری دن تک رہے گی ماں
بیٹے کی آخری یہ زیارت کی رات ہے
ماتم بپا کرو کہ۔۔۔
چادر ہے آج سر پہ ہے زینب کو اطمینان
کل ہوگا سب سروں پہ مگر چرخ سایباں
کل ہوگا فاطمہ کا رسن بستہ خاندان
یہ آخری رداؤں کی حرمت کی رات ہے
ماتم بپا کرو کہ۔۔۔
شانے کٹا کے نہر پہ عباس سوییں گے
ٹوٹی کمر کو تھام کے شبیر روییں گے
بچے بھی پیاس بجھنے کی امید کھوییں گے
غازی پہ آج ضبط شجاعت کی رات ہے
ماتم بپا کرو کہ۔۔۔
حملہ علی کے شیر پہ ہوگا فرات پر
مر جائے گا سکینہ کا سقہ فرات پر
کل ہوگا انبیاء کا بھی گریہ فرات پر
خیموں کی آخری یہ حفاظت کی رات ہے
ماتم بپا کرو کہ۔۔۔
تیر ستم سے کل جو کیا جائے گا شہید
ششماہ ہے وہ جس پہ مصیبت ہے یہ شہید
یہ ظلم کر کے روے گا خود لشکر یزید
بانو پہ انتہاے اذیت کی رات ہے
ماتم بپا کرو کہ۔۔۔
ہنگام عصر قتل کیےء جاییں گے حسین
کل بے کفن رہیں گے یہاں شاہ مشرقین
مقتل میں گونج اٹھیں گے کل فاطمہ کے بین
یہ رات میرے لال پہ غربت کی رات ہے
ماتم بپا کرو کہ۔۔۔
لازم ہے کاینات پہ غم حسین کا
کیسے کریں گے حق یہ ادا ہم حسین کا
بچپن سے کرتے آے ہیں ماتم حسین کا
اپنے لئے یہ رات سعادت کی رات ہے
ماتم بپا کرو کہ۔۔۔
مانگو جمیل خالق اکبر سے یہ دعا
اے رب پاک تجھکو ہے اس شب کا واسطہ
ہم سب حسین والوں کو پہنچا دے کربلا
آنسوں بہاے جاؤ یہ رقت کی رات ہے
ماتم بپا کرو کہ۔۔۔