Kanz e Aza

عابد غریب بیکس

A noha written by Shaoor. Lyrics in Urdu.

عابد غریب بیکس و ناچار مر گیا

سادات خاک اڑاییں کہ سردار مر گیا


سایہ رہا سروں پہ نہ چوتھے امام کا

زہرا کی جاں حسین کا دلدار مر گیا

عابد غریب بیکس۔۔۔


کانٹوں پہ کھینچتے تھے جسے راہ شام میں

وہ ساربان عطرت اطہار‌ مر گیا

عابد غریب بیکس۔۔۔


روتا رہا جو باپ کو چالیس سال تک

وہ آج شاہ دیں کا عزادار مر گیا

عابد غریب بیکس۔۔۔


شمعِ مزار پنجتن پاک بجھ گیء

سیدانیوں کا ہاے پرستار مر گیا

عابد غریب بیکس۔۔۔


بیٹی حسن کی ہو گیء بیوہ ہزار حیف

حیدر کا پوتا عاشق غفار مر گیا

عابد غریب بیکس۔۔۔


بانو کا چاند زیر زمیں ہاے چھپ گیا

فاقہ کش و غریب دل افگار مر گیا

عابد غریب بیکس۔۔۔


بن باپ کا لعین نے باقر کو کر دیا

چوتھا وصیء احمد مختار مر گیا

عابد غریب بیکس۔۔۔


کیوں کر شعور خاک اڑاؤں نہ آج میں

میں جس کی نسل سے ہوں وہ سردار مر گیا

عابد غریب بیکس۔۔۔