صغرا سے تو سکینہ بڑی خوش نصیب ہے
رہ کر مسافرت میں بھی سب کے قریب ہے
پھوپھیوں کا تجھکو ساتھ مبارک ہو اے بہن
بابا کا سر پہ ہاتھ مبارک ہو اے بہن
میں سب سے چھٹ گیء میری قسمت عجیب ہے
صغرا سے تو سکینہ بڑی۔۔۔
اس رنج و غم سے میرے مرض اور بڑھ گےء
اس دن میں سارے چاہنے والے بچھڑ گےء
میرا نصیب جانے یہ کیسا نصیب ہے
صغرا سے تو سکینہ بڑی۔۔۔
خوشیاں تمام ہاے وطن سے چلی گیء
منہ پھیر کر بہار چمن سے چلی گیء
ویرانیوں میں نوحہ کناں اندلیب ہے
صغرا سے تو سکینہ بڑی۔۔۔
تنہا وطن میں تیری بہن جی نہ پاے گی
اب تو خبر تجھے میرے مرنے کی جاے گی
بابا کے ہجر میں تیری حالت عجیب ہے
صغرا سے تو سکینہ بڑی۔۔۔
بھیا کو میرے درد کا احساس بھی نہیں
میں ہوں قریب مرگ کوئی پاس بھی نہیں
تیری بہن وطن میں بھی رہ کر غریب ہے
صغرا سے تو سکینہ بڑی۔۔۔
آتا نہیں ہے کوئی مریضہ کو تھامنے
رہتے ہیں سب کے چہرے نگاہوں کے سامنے
بیمار غم ہوں اور نہ میسر طبیب ہے
صغرا سے تو سکینہ بڑی۔۔۔
آ جاؤ بھای جان بس اتنا کرم کرو
آ کر بہن پہ سورہء یاسین دم کرو
دل ڈوبتا ہے موت کی منزل قریب ہے
صغرا سے تو سکینہ بڑی۔۔۔
بابا کہاں مریضہ میں طاقت ہے صبر کی
اس لاش کو سپرد کرو آکے قبر کی
ہمشکل مصطفیٰ کی جدائی سلیب ہے
صغرا سے تو سکینہ بڑی۔۔۔
میری طرف سے بالی سکینہ تیرے نثار
صدقہ اتارنے علی اصغر کا بار بار
پردیس کا سفر ہے زمانہ رقیب ہے
صغرا سے تو سکینہ بڑی۔۔۔
ملواے مجھ غریب کو کنبے سے پھر خدا
روضے پہ دادا جان کے کر دینا یہ دعا
سنتی ہوں کربلا سے نجف بھی قریب ہے
صغرا سے تو سکینہ بڑی۔۔۔
اختر غموں میں ڈوبے ہیں صغرا کے واقعات
عامر بیان کرتا ہے روتی ہے کاینات
صغرا کی داستان عجیب و غریب ہے
صغرا سے تو سکینہ بڑی۔۔۔