ہاے سکینہ ہاے سکینہ
صبر کرنا میری جان سکینہ
ماں کی آغوش میں کل سے سونا
یاد آے میری جب نہ رونا
مجھ سے اتنا کرو آج وعدہ
صبر کرنا میری جان سکینہ
ہاے سکینہ ہاے سکینہ۔۔۔
جب نہ آؤں گا واپس میں رن سے
باندھے جائیں گے شانے رسن سے
اور ردا سر سے چھینیں گے اعدا
صبر کرنا میری جان سکینہ
ہاے سکینہ ہاے سکینہ۔۔۔
تم تو پوتی ہو شیر خدا کی
اور عباس کی ہو بھتیجی
ہر مصیبت پہ تم شکر کرنا
صبر کرنا میری جان سکینہ
ہاے سکینہ ہاے سکینہ۔۔۔
مارنے مجھکو آتا ہے ظالم
دیکھ کر مسکراتا ہے ظالم
جانے دو مجھکو مقتل خدارا
صبر کرنا میری جان سکینہ
ہاے سکینہ ہاے سکینہ۔۔۔
مثل عباس ہونگا جدا میں
نہ سمجھنا ہوں تم سے خفا میں
ساتھ تیرے رہونگا ہمیشہ
صبر کرنا میری جان سکینہ
ہاے سکینہ ہاے سکینہ۔۔۔
کتنا نازوں سے پالا ہے تجھکو
ہوتی ہے کیا یتیمی نہ پوچھو
کہہ نہ پائے گا تجھ سے یہ بابا
صبر کرنا میری جان سکینہ
ہاے سکینہ ہاے سکینہ۔۔۔
تیرا بابا تو زندہ ہے اب تک
سوچتا ہوں رہوں گا میں کب تک
ہو گیا ہے یہ دشمن زمانہ
صبر کرنا میری جان سکینہ
ہاے سکینہ ہاے سکینہ۔۔۔
باپ مر جائے جس کا اے بیٹی
اسکو کہتے ہیں داغ یتیمی
اب پھپھی ہے تمہارا سہارا
صبر کرنا میری جان سکینہ
ہاے سکینہ ہاے سکینہ۔۔۔
اے نجف روک اپنے قلم کو
تھام لے بڑھ کے شہ کے الم کو
پڑھتا رہ یونہی نوحہ تو شہ کا
صبر کرنا میری جان سکینہ
ہاے سکینہ ہاے سکینہ۔۔۔