Kanz e Aza

صبحِ عاشور ہے

A noha written by Mazhar Abidi. Lyrics in Urdu.

ڈھل گیء عاشور کی رات

پھیلی سفیدی صبح کی

روکے بولا ابنِ زہرا

وقت آیا ہے اذاں کا

اے شبیہ مصطفیٰ


صبحِ عاشور ہے

دیدے اکبر اذاں


اے شبیہ مصطفیٰ

اے میرے کڑیل جواں

میرے نوجواں

دے ایسی اذاں

جو پہنچے جناں

رہے تا جہاں

جان بابا

صبحِ عاشور ہے۔۔۔


اے شبیہ مصطفیٰ

اے میرے کڑیل جواں

شبیہ نبی

یہاں ہے تو ہی

سر کربلا

پھپھی کا تیری

ہے یہ نوحہ

صبحِ عاشور ہے۔۔۔


اے شبیہ مصطفیٰ

اے میرے کڑیل جواں

دل غمزدہ

کرے یہ بکا

میری جنگ کی

ہو یوں ابتداء

میرے بیٹا

صبحِ عاشور ہے۔۔۔


اے شبیہ مصطفیٰ

اے میرے کڑیل جواں

یہ غم کا سماں

جو دیکھا یہاں

بہن نوحہ گر

مصلے پہ ماں

بولی فضہ

صبحِ عاشور ہے۔۔۔


اے شبیہ مصطفیٰ

اے میرے کڑیل جواں

اذاں ہو تو یوں

مجھے ہو سکوں

ہرے اک لفظ میں

نظر آے خوں

میرے جد کا

صبحِ عاشور ہے۔۔۔


اے شبیر مصطفیٰ

اے میرے کڑیل جواں

اذاں میں اثر

ہو اتنا پسر

رکھے جب ہوا

اسے دوش پر

سن لے صغرا

صبحِ عاشور ہے۔۔۔


اے شبیہ مصطفیٰ

اے میرے کڑیل جواں

ابھی ہے یہاں

میرے جواں

سنیں گے اذاں

میرے نانا جاں

تیرے دادا

صبحِ عاشور ہے۔۔۔


اے شبیہ مصطفیٰ

اے میرے کڑیل جواں

اذاں بیٹے کی

جو مظہر سنی

کہا شاہ نے

یہی اس گھڑی

شکر مولا

صبحِ عاشور ہے۔۔۔