Kanz e Aza

شیریں میں آ گیا

A noha written by Mir Takallum. Lyrics in Urdu.

لٹ کے جب قافلہ شیریں کے مکاں تک پہنچا

نوکِ نیزہ سے یہ آنے لگی مولا کے صدا


وعدہ ہوا وفا ایک سر نے دی صدا

شیریں میں آ گیا


گھر میرا لٹ گیا زینب ہے بے ردا

شیریں میں آ گیا


کچھ دیر کے لئے ہے تیرے گھر میں بس قیام

جلدی سے کر غریب کی مجلس کا اہتمام

آی ہے فاطمہ فرش عزا بچھا

شیریں میں آ گیا

وعدہ ہوا وفا۔۔۔


مارے ہیں سنگ شہر کے لوگوں نے اس قدر

بہنوں کے ساتھ ساتھ ہے زخمی میرا بھی سر

پہچان اب زرا چہرہ لہو بھرا

شیریں میں آ گیا

وعدہ ہوا وفا۔۔۔


وہ کہہ رہی تھی بھائی مجھے شرم آے گی

شیریں کو بنت فاطمہ کیا منہ دکھاے گی

زینب ہے بے ردا گھر کے دیےء بجھا

شیریں میں آ گیا

وعدہ ہوا وفا۔۔۔


پیروں سے میریبہنوں کے کانٹے نکال لے

وہ دیکھ گر رہی ہے سکینہ سنبھال لے

لے کر تمہارے گھر پیاسوں کا قافلہ

شیریں میں آ گیا

وعدہ ہوا وفا۔۔۔


رخصت کے دن رداییں تجھے دی تھی کس لےء

سر ننگے میرے کنبے کی حالت سے جان لے

اب وقت آ گیا لا چادریں وہ لا

شیریں میں آ گیا

وعدہ ہوا وفا۔۔۔


زخموں سے چور چہرے کو پہچانتی تو ہو

مہمان تم حسین کو اب مانتی تو ہو

بڑھ کر اتارو پھر نیزے سے سر میرا

شیریں میں آ گیا

وعدہ ہوا وفا۔۔۔


بارات لے کے آیا ہوں کڑیل جوان کی

حالت مگر عجیب ہے اس خاندان کی

دولہا کے ساتھ ہے نیزے پہ سر میرا

شیریں میں آ گیا

وعدہ ہوا وفا۔۔۔


طعنے تو روز سنتی تھی وہ بھول جائیں گے

اتنے امیر لوگ تیرے گھر کیوں آیینگے

جا ان سے کہہ دے جا نیزے پہ ہوں تو کیا

شیریں میں آ گیا

وعدہ ہوا وفا۔۔۔


شیریں ردا سنبھال کے در کی طرف بڑھی

ہاے حسین کہہ کے تکلم وہ رو پڑی

زخمی لبوں سے جب آنے لگی صدا

شیریں میں آ گیا

وعدہ ہوا وفا۔۔۔