شام کی عورتوں ایک وعدہ کرو
روز قبرِ سکینہ پہ آئو گی تم
جب تلک لوٹ کر میں نہ آئوں
آ کے شمع جلائو گی تم
شام کی عورتو ںایک۔۔۔
صورتِ شاہِ دیں بے کفن بھی
میرے جیسی اسیر محن بھی
خالی کُرتے میں مدفونِ غُربت
مثلِ اصغر رہی بے کفن بھی
کیا کفن کی طرح روز چادر
اس لحد پر چڑھائو گی تم
شام کی عورتو ںایک۔۔۔
ایک یثرب کی تھی شاہ ذادی
اُس کا سقہ تھا عباسِ غازی
مشق لیکر گیا سوئے دریا
اور قبضے میں کرلی ترائی
لوریوں میں یہ سچی کہانی
روز اس کو سنائو گی تم
شام کی عورتو ںایک۔۔۔
ہم نے زنداں سے پائی رہائی
اب بہن پاس ہوگی نہ بھائی
بات اتنی سی بس یاد رکھنا
میری بچی ہے غم کی ستائی
تم نے بازار مین تو ستایا
اب نہ اس کو ستائو گی تم
شام کی عورتو ںایک۔۔۔
جب کبھی قید خانے میں آنا
بے ردا بیبیوں کو نہ لانا
تم کو اصغر بھی دے گا دُعائیں
اس کی تنہائیاں یوں مٹانا
چھوٹے چھوٹے سے بچوں کو لیکر
پاس اس کے سلائو گی تم
شام کی عورتو ںایک۔۔۔
قبرِ بے کس پہ آنسو بہانے
حال قیدِ ستم کا سُنانے
قافلہ کربلا کو چلا ہے
اس کے بابا کا چہلم منانے
اتنا کہدو ہماری طرف سے
اس کا چہلم منائوگی تم
شام کی عورتو ںایک۔۔۔
شامیوں کی بہو بیٹیوں سے
کہہ رہی تھی وہ اکبر یہ رو کے
یہ امانت ہے پردیسیوں کی
کررہی ہوں تمہارے حوالے
مجھ سے اک بار بس اتنا کہدو
اپنا وعدہ نبھائو گی تم
شام کی عورتو ںایک۔۔۔