عمو جان اے عمو جان
بازار میرے رخسار
اور اس پہ شمر کا بھاری ہاتھ
اے عمو یہ ہے میرا حال
تم کیا گےء دیکھو مجھے
جس نے شاہا مارا طمانچہ
عمو جان اے عمو جان
دیکھو سکینہ کا امتحان
عمو جان اے عمو جان
آپ کو جب بھی میں نے بلایا
شمر نے مجھکو اور رلایا
بالوں سے مجھکو کھینچ کے لایا
ظالم نے مجھ پر ہاتھ اٹھایا
ہنستا رہا کہتا رہا
غازی نہیں اب آے گا تیرا
عمو جان اے۔۔۔
ایک ہی جیسا غم ہے ہمارا
ہونٹ پھٹے خوں بہہ گیا سارا
خولی نے جب نیزے سے مارا
گر گیء منہ کے بل بے سہارا
دیکھو زرا آج میرا
آپ کی طرح زخمی ہے چہرہ
عمو جان اے۔۔۔
آپ نے سر نیزے سے گرایا
بڑھ کے سکینہ نے جب اٹھایا
میرے قریب ایک ظالم آیا
پشت پہ میری درہ لگایا
سر آپ کا چھین لیا
جاتے ہوئے مارا تازیانہ
عمو جان اے۔۔۔
اماں کے شانوں میں جو ہے رسی
اس سے بندھی ہے گردن میری
ہاے میری قد میں ہوں سب سے چھوٹی
پاؤں زمیں پر رکھ نہیں سکتی
میرا گلا گھٹنے لگا
پنجوں پہ چلتی ہے تیری سکینہ
عمو جان اے۔۔۔
آج نہیں ہے سر پر چادر
مارے ہے سب نے ہم کو پتھر
گھر میں پھپھی کہتی تھی اکثر
جاتی نہیں سیدانیاں باہر
پھر کیوں ہمیں بازار میں
ظالم پھراتے ہیں بے پردہ
عمو جان اے۔۔۔
راہ میں ایک موڑ ایسا بھی آیا
ناقے سے میری رسی کو باندھا
ظالم نے سب کو پاس بلایا
کہنے لگا اب دیکھو تماشا
سب دیکھ کے ہسنے لگے
ناقے کے ساتھ مجھے دوڑایا
عمو جان اے۔۔۔
بابا نے جو تحفے میں دیےء تھے
وہ گوشوارے چھن گےء میرے
پہنچی میں جب بابا سے کہنے
دیکھا مجھے ظالم نے آ کے
کیا میں کہوں ظالم نے کیوں
باپ کی لاش پہ بیٹی کو مارا
عمو جان اے۔۔۔
فرحان اور زیشان وہ بچی
عمو سے یہ رو رو کر بولی
کب سے ہوں پیاسی زخمی قیدی
میں اسی حال میں مر جاؤں گی
بازار ہے دربار ہے
پھر میں ہوں اور زنداں کا اندھیرا
عمو جان اے۔۔۔