Kanz e Aza

سکینہ شام کے زنداں

A noha written by Mazhar Abidi. Lyrics in Urdu.

سکینہ شام کے زنداں میں سو گیء بابا


طمانچے شمر سے کھاتی تھی جب بھی روتی تھی

اندھیری رات میں اٹھ اٹھ کے بس یہ کہتی تھی

میری اسیری پہ روتی بے کسی بابا

سکینہ شام کے زنداں۔۔۔


اے بابا آپ کے سینے کی اسکو عادت تھی

زمیں پہ سونے کی کوشش میں جاگتی ہی رہی

تیری یتیمہ کو نیند آی نہ کبھی بابا

سکینہ شام کے زنداں۔۔۔


پھپھی سے کہتی تھی رو رو کے یہ بتادو پھپھی

ستم کی قید سے گھر اپنے جا سکے گا کبھی

اسے رہائی نہ مر کے بھی مل سکی بابا

سکینہ شام کے زنداں۔۔۔


بنای آپ نے مقتل میں قبر اصغر کی

لحد بنای ہے زندان میں میں نے مضطر کی

پڑی جو فاتحہ روتی تھی ہتھکڑی بابا

سکینہ شام کے زنداں۔۔۔


کفن لہو بھرا کرتہ ہی ہے سکینہ کا

دیا ہے غسل بھی اشکوں سے اے میرے بابا

کفن بھی روتا تھا اور میں بھی قبر بھی بابا

سکینہ شام کے زنداں۔۔۔


نہیں زرا سا اجالا بھی اس کی تربت پر

اندھیرے کرنے لگے نوحہ اس کی تربت پر

کرے گا کون یہاں آ کے روشنی بابا

سکینہ شام کے زنداں۔۔۔


بیاں کیسے کریں گے یہ میثم و مظہر

جو بین بابا سے کرتے تھے عابد مضطر

سکینہ شام کے زندان میں سو گیء بابا

سکینہ شام کے زنداں۔۔۔