اے گل گلزار علی اکبرم
شاہ کے دلدار علی اکبرم
یا علی علی اکبر یا علی علی اکبر
یا علی یا علی یا علی اکبر اکبر اکبر
یوسف لیلیٰ دلبر زہرا جان تمنا
سلام علی اکبر
سلام سلام علی اکبر
نوجوانوں کے مددگار علی اکبر ہیں
وقت کے حیدر کرار علی اکبر ہیں
لشکر حسن میں یوسف تو فقط شامل ہیں
ہاں مگر قافلہ سالار علی اکبر ہیں
علی اکبر علی اکبر علی اکبر علی علی
یوسف لیلیٰ دلبر زہرا۔۔۔
یوں تو خود حسن میں نادر ہیں حسین ابن علی
پر تیری ذات پہ فاخر ہیں حسین ابن علی
ساری دنیا ہے حسین ابن علی کی زائر
اور ترے چہرے کے زائر ہیں حسین ابن علی
علی اکبر علی اکبر علی اکبر علی علی
یوسف لیلیٰ دلبر زہرا۔۔۔
آپ ہیں ساقئی کوثر کی نشانی اکبر
آپ کے ہونٹوں کا پیاسا ہے یہ پانی اکبر
ہم کو مجلس کے تبرک میں شہادت دے دیں
آپ کے نام جوانوں کی جوانی اکبر
علی اکبر علی اکبر علی اکبر علی علی
یوسف لیلیٰ دلبر زہرا۔۔۔
شبیہہ پیمبر اکبر ذبح بہ میدان
شاہ کا دلبر اکبر ذبح بہ میدان
سونچا بھی نہ تھا ماں نے یہ دن کبھی آے گا
مرنے کے لئے اکبر میدان میں جاے گا
خیموں میں بپا ماتم اے میرے جواں اکبر
ذبح بہ میدان
شبیہہ پیمبر اکبر ذبح بہ میدان
سلام علی اکبر سلام علی اکبر
جو زمیں مسکنِ شبیر علی اکبر ہے
آپ کے نام پہ تحریر علی اکبر ہے
ہم کو تھوڑی سی جگہ دے دیں لحد کی خاطر
کربلا آپ کی جاگیر علی اکبر ہے
علی اکبر علی اکبر علی اکبر علی علی
یوسف لیلیٰ دلبر زہرا۔۔۔
یاد عاشور کی آتی ہے مصلے پہ ہمیں
مقصد شاہ بتاتی ہے مصلے پہ ہمیں
جب اذاں سنتے ہیں محسوس یہی ہوتا ہے
تیری آواز بلاتی ہے مصلے پہ ہمیں
علی اکبر علی اکبر علی اکبر علی علی
یوسف لیلیٰ دلبر زہرا۔۔۔
ایک اک زخم کو آنکھوں میں بسا رکھا ہے
زخمی سینہ تیرا سینے سے لگا رکھا ہے
شہہ کو برداشت نہیں تجھ سے جدائی اک پل
اس لیے آج بھی پہلو میں سلا رکھا ہے
علی اکبر علی اکبر علی اکبر علی علی
یوسف لیلیٰ دلبر زہرا۔۔۔
خطِ صغرا جو ملا لاش علی اکبر پر
میر سجاد بہت سجاد بہت روئے وہ پڑھ کر سرور
فاطمہ صغرا کی تحریر یہاں ختم ہوئی
اپنی شادی میں مجھے بھول نہ جانا اکبر
علی اکبر علی اکبر علی اکبر علی علی
یوسف لیلیٰ دلبر زہرا۔۔۔