سجدئہ امتیاز ہو جائے
زیرِ خنجر نماز ہو جائے
کوئی پانی پلا کے قاتل کو
تجھ سا مہماں نواز ہو جائے
سجدئہ امتیاز۔۔۔
جس نے کھائی ہو تیغ سجدے میں
اس پہ صدقے نماز ہو جائے
سجدئہ امتیاز۔۔۔
جس جگہ تیرِ نقشِ پا بیٹھے
وہ زمیں سرفراز ہو جائے
سجدئہ امتیاز۔۔۔
اک نمازی کے خونِ اطہر سے
سرخرو جا نماز ہو جائے
سجدئہ امتیاز۔۔۔
اک نظر تیری ہو اگر مولا
مثلِ حُر سرفراز ہو جائے
سجدئہ امتیاز۔۔۔
کھُل کے کرنا ہے ماتمِ سرور
یہ شبِ غم دراز ہو جائے
سجدئہ امتیاز۔۔۔
دیکھنا تجھ کو حق پرستی ہے
بے وضو ہی نماز ہو جائے
سجدئہ امتیاز۔۔۔
آرزو یا علی ہے مرزا کی
تیرے در کا ایاز ہو جائے
سجدئہ امتیاز۔۔۔