زینب یہ بولی اے میرے بھائی تمہارے بعد
قسمت بھنور میں ظلم کے لای تمہارے بعد
کوزہ سکینہ ہاتھ میں حسرت سے تھام کر
تکتی رہی تھی سوے ترای تمہارے بعد
زینب یہ بولی اے میرے۔۔۔
قسمت بھنور میں۔۔۔
جس بھائی سے جدا نہ ہوی بچپنے سے می
سہنی پڑی اسی کی جدائی تمہارے بعد
زینب یہ بولی اے میرے۔۔۔
قسمت بھنور میں۔۔۔
نازوں سے جس کو پالا تھا اٹھارہ سال تک
مٹی میں مل گیء وہ کمای تمہارے بعد
زینب یہ بولی اے میرے۔۔۔
قسمت بھنور میں۔۔۔
اس پیڑی میں حسین نے کڑیل جوان کی
کاندھے پہ لاش ہاے اٹھای تمہارے بعد
زینب یہ بولی اے میرے۔۔۔
قسمت بھنور میں۔۔۔
لرزی زمین اور فلک کانپنے لگا
جب حلق شہ پہ تیغ چلای تمہارے بعد
زینب یہ بولی اے میرے۔۔۔
قسمت بھنور میں۔۔۔
شمر لعیں کا جی نہ بھرا شہ کو مار کر
خیموں میں آکے آگ لگای تمہارے بعد
زینب یہ بولی اے میرے۔۔۔
قسمت بھنور میں۔۔۔
تو زندہ جب تلک رہا پردہ بچا رہا
نہ محرموں کے درمیاں آی تمہارے بعد
زینب یہ بولی اے میرے۔۔۔
قسمت بھنور میں۔۔۔
کوی مدد کے واسطے آیا نہ آل کے
دیتی رہی میں بن میں دہائی تمہارے بعد
زینب یہ بولی اے میرے۔۔۔
قسمت بھنور میں۔۔۔
پہنچی نجف مدینے رہا ہوکے قید سے
لیکن ملی نہ غم سے رہائی تمہارے بعد
زینب یہ بولی اے میرے۔۔۔
قسمت بھنور میں۔۔۔