زینب گری ہے ناقہ سے عباس کی طرح
ہاتھوں کا گرتے وقت سہارا لیےء بنا
زینب گری ہے ناقہ سے عباس کی طرح
بازو بندھے ہوئے ہیں دل افگار کیا کرے
کوئی نہیں ہے بیکس و لاچار کیا کرے
نہ محرموں کا مجمعہ ہے اور سر بھی ہے کھلا
زینب گری ہے ناقہ سے۔۔۔
ناقے کی وہ بلند وہ اونچائی الاماں
تقدیر کس مقام پہ لے آی الاماں
بیٹی علی و فاطمہ زہرا کی مہ لقا
زینب گری ہے ناقہ سے۔۔۔
بھای بہن میں تھی وہ محبت نہ پوچھیےء
بندھوا دیےء ہیں ہاتھ جو بھای کے کٹ گےء
سر پر لگا جو گرز تو زینب ہے بے ردا
زینب گری ہے ناقہ سے۔۔۔
ہاے ہاے ستم وہ ہو گےء اک نازنین پر
ناقے سے منہ کے بل گری آکر زمیں پر
تھرا رہا تھا عرش لرزتی تھی کربلا
زینب گری ہے ناقہ سے۔۔۔
اب کون ہے جو آن کے ڈھارس بندھاےگا
جلتی ہُوئی زمین سے آ کر اٹھاے گا
عباس ہے نہ قاسم و اکبر سا مہ لقا
زینب گری ہے ناقہ سے۔۔۔
جکڑا ہوا ہے بیڑی میں یہ عابد حزیں
بابا کی لاش دیکھ کے مر جاۓ نہ کہیں
دیکھا جونہی مریض کا چہرہ بجھا ہوا
زینب گری ہے ناقہ سے۔۔۔
اے بی بی سیدہ زرا تشریف لایئے
بیٹی کو اپنی گود میں آ کر اٹھایےء
جلتی ہُوئی زمین پہ بچھا دیجئے ردا
زینب گری ہے ناقہ سے۔۔۔
لفظوں میں عینی کیسے مصیبت لکھے کوئی
عامر وہ رسیوں سےکلای بندھی ہوی
گرتے ہوے زباں پہ علی یا علی ہی تھا
زینب گری ہے ناقہ سے۔۔۔