Kanz e Aza

زندان میں کرتی

A noha written by Ali Mohsin Khan. Lyrics in Urdu.

زندان میں کرتی تھی فغاں شاہ کی دختر

جلد آییےء بابا

مر جائے گی اس قید میں اب آپ کی دختر

جلد آییےء بابا


بابا میرا بھائی ہے مصیبت میں گرفتار

ہے بیکس و ناچار

بیمار پہ ڈھاتے ہیں بہت ظلم ستمگر

جلد آییےء بابا

زندان میں کرتی تھی۔۔۔


دربار میں کیا حال تھا میں کیسے بتاؤں

کیا کیا میں سناؤں

روداد سفر بھی زرا سن جاییےء آ کر

جلد آییےء بابا

زندان میں کرتی تھی۔۔۔


اعدا نے ہمیں لوٹ لیا بعد تمہارے

خیمے بھی جلاے

کانوں سے ٹپکتا ہے لہو چھن گےء گوہر

جلد آییےء بابا

زندان میں کرتی تھی۔۔۔


بابا مجھے اب شمر کے ہاتھوں سے بچالو

سینے پہ سلا لو

اب تاب طمانچوں کی نہیں دیکھیےء آ کر

جلد آییےء بابا

زندان میں کرتی تھی۔۔۔


بابا ہے وطن کے لئے میرا تڑپتا

یاد آتی ہے صغرا

اب سوے مدینہ ہمیں لے جایےء آ کر

جلد آییےء بابا

زندان میں کرتی تھی۔۔۔


روتی ہوئی سے قضا کر گیء کمسن

کیا حشر تھا محسن

عابد نے کہا قبر میں ہمشیر کو رکھ کر

جلد آییےء بابا

زندان میں کرتی تھی۔۔۔