Kanz e Aza

زمین و آسمان

A noha written by Shahid Jafer. Lyrics in Urdu.

زمین و آسمان دونوں ہے لرزاں ظلم پیکاں سے

بجھے جا رہی ہے پیاس اصغر کی رگ جاں سے


تذبذب میں کھڑی ہے درمیان خیمہ و مقتل

شاہ دین سوچ میں ہیں کہ کیا کہیں بشیر کی مادر

زمین و آسمان دونوں ہے۔۔۔


مدار کربلا تم پہ اے اصغر چلے آئو

اجل آواز دیتی ہے مسلسل آج میداں سے

زمین و آسمان دونوں ہے۔۔۔


کوئی بچہ ہمک کر باپ پہ ہاتھوں پر مرتا ہے

بگولے اٹھ رہے ہیں ہر طرف خاک و بیاباں سے

زمین و آسمان دونوں ہے۔۔۔


اسی کے خون سے چہرہ ہوا ہے سرخ سرور کا

الٹ کر آستین جس کی لے آئے تھے ارماں سے

زمین و آسمان دونوں ہے۔۔۔


رہے گی تاقیامت القامہ شرمندہ شرمندہ

لپٹ کر تشنگی روتی رہے گی اس کے داماں سے

زمین و آسمان دونوں ہے۔۔۔


رباب خستہ تن کو داغ بچوں کا بھی سہنا ہے

کوئی چھڑائے گا کربلا میں کوئی بچھائے گا زنداں سے

زمین و آسمان دونوں ہے۔۔۔


علی اصغر ہے مہ خواب شہید سینہ شہہ پر

بدل کر نینوا کو کربلا جیسے گلستاں سے

زمین و آسمان دونوں ہے۔۔۔