Kanz e Aza

شاہ شہیداں

A noha written by Shahid Jafer. Lyrics in Urdu.

شاہ شہیداں شاہ شہیداں

روح شریعت صاحب قرآن

تیری شہادت فخر رسولاں

---شاہ شہیداں


گردں پہ شمشیر ستم گر

خون میں ڈوبا اسر کا منظر

حرفے تشکر خشک لبوں پر

تیغ طالع بھی سجدئہ یزداں

---شاہ شہیداں


کوئی برچھی کا پھل کھا کر

کوئی گلے پر تیر سجا کر

کوئی سوئے ہاتھ کٹا کر

دشت بلا میں موت ہے رقصاں

---شاہ شہیداں


پھول سے رخساروں پہ طمانچے

دیکھو ظالم ایسے مارے

بچی کا دم رک رک جائے

اس کو بلائے شام کا زنداں

---شاہ شہیداں


سورج پہ اندھیارے چھائے

خیمہ خیمہ لرزا شعلے

سہمے سہمے پیاسے بچے

دیکھ رہے ہیں شام غریباں

---شاہ شہیداں


پھیل گیا جب شام کا سایہ

مقصد کی تکمیل کا بیڑا

تیری ہی کہار نے اٹھایا

عاشورہ تا حشر کا میدان

---شاہ شہیداں


خون کی چھینٹوں سے تھا زندہ

شہیدے مقتل کا ہر ذرہ

اپنی خلقت پہ شرمندہ

اک ساعت ہجری سر بہ گریباں

---شاہ شہیداں