Kanz e Aza

رہائی قید سے

A noha written by Akhtar Hussain. Lyrics in Urdu.

کیا بیت گیء ہو گی زینب کے دل پہ لوگوں

رہائی قید سے زینب کو جب ملی ہوگی


بنا حسین کے وہ کیسے گھر گیء ہوگی

رہائی قید سے زینب کو جب ملی ہوگی


اے نانا تیرے نواسے کو تیری امت نے

دفن کیا ہے یا عریان ہی بن میں چھوڑ دیا

حسین یا حسین

حسین یا حسین

حسین بادشاہ

حسین شہنشاہ

حسین دین ہے

حسین دیں پناہ

شہید کربلا

ذبیح نینوا

ہے تیرا گھر لٹا

بے جرم و بے خطا

حسین یا حسین یا حسین یا حسین

بتول زادی یہ بات سوچتی ہوگی

رہائی قید سے۔۔۔


پڑے تھے لاشے جوانوں کے دشت کربل میں

پڑا تھا غازی کا لاشہ بغیر شانوں کے

عباس ہاے عباس

عباس ہاے عباس

عباس باوفا

عباس با سفا

علی کی گود کا

ہے تو پلا ہوا

عباس معجزہ

ہے تو بتول کا

عباس ایک نیا

ہے پیش مرحلہ

ہے زینب بے ردا

سفر ہے شام کا

ہے شامی بے حیا

وا مصیبتا

عباس ہاے عباس ہاے عباسہا ے عباس

جوان بھای کے شانوں کو ڈھونڈتی ہوگی

رہائی قید سے۔۔۔


لٹی تھی دشت میں جو چادریں‌ سیدانیوں کی

لوٹای عابد بیمار کو لعینوں نے

سجاد ہاے سجاد

سجاد ہاے سجاد

بیمار کربلا

اسیر بے خطا

تمہارا قافلہ

تو تھا لٹا ہوا

پہن کے بیڑیاں

جدھر بھی تو گیا

وہ راستہ بھی تھا

لہو لہو ہوا

نہ جانے کس طرح

یہ تو نے سہہ لیا

وہ زینب حزیں

کا سر کھلا ہوا

پھر اس کے بعد بھی

تو جب تلک جیا

تمہاری آنکھ سے

صدا ہے خون بہا

سجاد ہاے سجاد ہاے سجاد ہاے سجاد

علی کی لاڈلی حسرت سے دیکھتی ہوگی

رہائی قید سے۔۔۔


وہ چھ مہینے کے بچے کو تیر مارا تھا

وہ شیر خوار کا سر بھی سناں پہ آیا تھا

صغیر ہاے صغیر

صغیر ہاے صغیر

صغیر کربلا

ہے کشتۂ جفا

کسی کی دشمنی

ہے تم سے کیوں بھلا

تمہارا سن بھی

نہیں ہے جنگ کا

قضا کا تیر ہے

با دست حرملہ

تمہارا پھول سے

بھی نرم ہے گلا

رباب کس طرح

کرے گی حوصلہ

خدارا حوصلہ

حسین پر یہی

تو وقت ہے کڑا

لہو صغیر کا

ہے منہ پہ مل لیا

صغیر ہاے صغیر ہاے صغیر ہاے صغیر

بتول لحد میں منہ اپنا پیٹتی ہوگی

رہائی قید سے۔۔۔


گیا جو قافلہ مقتل میں آل احمد کا

ویران‌ دشت میں ہر بی بی اپنے پیاروں کو

جوان‌ ہاے جوان

جوان‌ ہاے جوان

شبیہ مصطفیٰ

وزیر مرتظی

اٹھارہ سال سے

تو برقے میں پلا

پھپھی نے ناز سے

تجھے جواں کیا

خدا کے واسطے

ابھی نہ رن‌ میں جا

حسین کس طرح

یہ دیکھ پاے گا

جوان کا جگر

سناں کا ٹوٹنا

بہن تھی منتظر

کہ لوٹ کے تو آ

وہ اب بھی دیکھتی

ہے تیرا راستہ

جوان‌ ہاے جوان ہاے جوان ہاے جوان

تڑپتی دھوپ میں رو رو کے ڈھونڈتی ہوگی

رہائی قید سے۔۔۔


سنا جو ہوگا سکینہ نے قبر میں اختر

کہ سب چلے ہیں مجھے چھوڑ کے مدینے کو

معصومہ قبر میں تنہا ہی رو رہی ہوگی

رہائی قید سے۔۔۔