Kanz e Aza

رویا کیا جو پیاس سے

A noha. Lyrics in Urdu.

رویا کیا جو پیاس سے اصغر تمام رات

تھا خیمہء حسین میں محشر تمام رات


پیاسوں کے اشتیاق میں مانند چشمِ تر

چھلکا کیا بہشت میں کوثر تمام رات

رویا کیا جو پیاس سے۔۔۔


رو رو کے سکینہ کہتی تھی بابا کی خیر ہو

میں دیکھتی ہوں خواب میں خنجر تمام رات

رویا کیا جو پیاس سے۔۔۔


بابا پہ سر کٹاییں گے تم دودھ بخش دو

کہتے رہے یہ بانو سے اکبر تمام رات

رویا کیا جو پیاس سے۔۔۔


روے جو چونک چونک کے اصغر تمام رات

صدقے اتارتی رہی مادر تمام رات

رویا کیا جو پیاس سے۔۔۔


کہتی تھی بانو دشت میں عجب حالت ہے

در در گیا ہے خواب میں اصغر تمام رات

رویا کیا جو پیاس سے۔۔۔


سونا تھا کل جو گود میں تربت کی چین سے

سوے نہ ماں کی گود میں اصغر تمام رات

رویا کیا جو پیاس سے۔۔۔


زینب سے شاہ کہتے تھے کل قتل ہونگے ہم

جی بھر کے دیکھ لو ہمیں خواہر تمام رات

رویا کیا جو پیاس سے۔۔۔