Kanz e Aza

روک سکتے نہیں شعلے

A noha written by Mohib Fazli. Lyrics in Urdu.

روک سکتے نہیں شعلے بھی عزاداروں کو

اپنے تلوؤں سے بجھا دیتے ہیں انگاروں کو


کم نہ سب صاحب کردار نہیں ہو سکتا

یاد کرتے ہیں وفادار وفاداروں کو

روک سکتے نہیں شعلے۔۔۔


دشمنی کرکے شہ دیں سے لعنت کے سوا

کیا ملا تخت و حکومت کے طرفداروں کو

روک سکتے نہیں شعلے۔۔۔


ہم منافق کو منافق ہی کہا کرتے ہیں

تم‌ نے لکھا ہے مسلمان ریاکاروں کو

روک سکتے نہیں شعلے۔۔۔


قد نہیں جھکتا زمانے کو جھکاتا ہے حسین

کون سمجھائے یہ بیعت کے طلبگاروں کو

روک سکتے نہیں شعلے۔۔۔


بخش جانے کے لئے شہ کی نظر کافی ہے

خلد مل جاتی ہے حر جیسے گنہگاروں کو

روک سکتے نہیں شعلے۔۔۔


بے کفن لاشہء شبیر کو زینب روی

روے سجاد بہت شام کے بازاروں کو

روک سکتے نہیں شعلے۔۔۔


غم شبیر محب سب سے بڑی دولت ہے

اور کیا چاہیے اس در سے عزاداروں کو

روک سکتے نہیں شعلے۔۔۔