زندگی میں تھے ستم اور قبر پہ بھی ہیں ستم
ظالم نے فاطمہ تیرے روضے کو ڈھا دیا
دل مصطفیٰ کا توڑا علی کو رلا دیا
خالق نے مانگی صرف مودت تھی دوستوں
امت نے فاطمہ کو یہ کیسا صلہ دیا
ظالم نے فاطمہ تیرے۔۔۔
ڈھایا مزار ظلم نے زہرا کا جس گھڑی
حیدر نے آنسوؤں کا مصلی بچھا دیا
ظالم نے فاطمہ تیرے۔۔۔
کرکے شہید دہر میں محسن کو بے خطا
کربل کی سرحدوں سے مدینہ ملا دیا
ظالم نے فاطمہ تیرے۔۔۔
ٹوٹی ہوئ تھی پسلیاں زہرا کی اس لیئے
بی بی پہ جلتا در جو لعیں نے گرا دیا
ظالم نے فاطمہ تیرے۔۔۔
زہرا کے گھر کی مثل سکینہ کا شقی نے
گھر جس طرح جلایا تھا کرتہ جلا دیا
ظالم نے فاطمہ تیرے۔۔۔
زہرا کو کعبہ کعبے کا بتلا کے ہاشمی
خالق نے ساری دنیا کو سجدہ کرا دیا
ظالم نے فاطمہ تیرے۔۔۔