یا ابا عبداللہ روحی وا جسمی لاکل فِدا
ہر لاشہ دیتا جاتا ہے مقتل سے یہ صدا
روحی وا جسمی لاکل فِدا یا ابا عبداللہ
ہم نے ہے کیا آپ کی مادر سے یہ وعدہ
مجلس نہ رُکے گی کبھی ماتم نہ ُرکے گا
کٹ جائے چاہے ہاتھ یہ کٹ جائے یہ گلا
روحی وا جسمی لاکل فِدا۔۔۔
ڈرتے ہیں کہاں موت سے ہم اہلِ شہادت
ہے جان سے بڑھ کر تیرے روضے کی زیارت
کہتے ہوئے یہ قافلے جاتے ہیں کربلا
روحی وا جسمی لاکل فِدا۔۔۔
ظالم نہ بنا دے کہیں اک اور بقیہ
پھر مولا وہ ہی شام ہے اور آپ کا کنبہ
ازنِ جہاد کیجیئے مہدی کو اب عطا
روحی وا جسمی لاکل فِدا۔۔۔
ھل مِن کی جو شبیر نے مقتل میں صدا دی
اصحاب تڑپنے لگے تنہائی پہ شہ کی
اُٹھ اُٹھ کے دیتا جاتا تھا ہر لاشہ یہ صدا
روحی وا جسمی لاکل فِدا۔۔۔
سجاد نے بابا کی جو تُربت کو بنایا
شبیر کے سینے پہ جو اصغر کو سُلایا
لاشے سے کہہ کے دوسرا لاشہ لپٹ گیا
روحی وا جسمی لاکل فِدا۔۔۔
دربار نہ جائوں گی میں کہتی تھی یہ خواہر
روتے ہوئے شبیر کو دیکھا جو سِناں پر
لبیک کہہ کے چل پڑی دربار سیدہ
روحی وا جسمی لاکل فِدا۔۔۔
جس وقت کے زندان میں پیاسوں کے سر آئے
زینب نے وہاں عون و محمد کے بجائے
بھائی کے سر کو گود میں لیتے ہوئے کہا
روحی وا جسمی لاکل فِدا۔۔۔
آنکھوں میں تکلم ہے وہ عاشور کا منظر
غیبت کو عزاخانہِ شبیر بنا کر
پیہم امامِ عصر کے ہونٹوں پہ ہے صدا
روحی وا جسمی لاکل فِدا۔۔۔