Kanz e Aza

رخصتِ علی اکبر

A noha written by Ali Izhaar. Lyrics in Urdu.

لیلیٰ کے چاند اکبر کڑیل جواں اکبر


حسرت سے جواں لال کو ماں دیکھ رہی ہے

رخصت کی گھڑی ہے


اکبر چلے مرنے کو قیامت سی مچی ہے

رخصت کی گھڑی ہے


ماں رو کے یہ کہتی ہے زرا رحم تو کھاؤ

اکبر نہیں جاؤ

تھامے ہوئے دامن کو سکینہ بھی کھڑی ہے

رخصت کی گھڑی ہے

حسرت سے جواں لال۔۔۔


ہے شاخ جدائی جو بہت قلب حزیں پر

اکبر سے لپٹ کر

فریاد کناں گریہ کناں بنت علی ہے

رخصت کی گھڑی ہے

حسرت سے جواں لال۔۔۔


ہر بی بی سے رو رو کر یہی کہتی رہی ماں

سب رہ گےء ارمان

سہرا نہ بندھا اور نہ مہندی ہی سجی ہے

رخصت کی گھڑی ہے

حسرت سے جواں لال۔۔۔


جو چاہنے والے ہے وہ موجود ہے سارے

اکبر کو ہے گھیرے

پر ہاے رے تقدیر کے صغرا کی کمی ہے

رخصت کی گھڑی ہے

حسرت سے جواں لال۔۔۔


کر دے وہ تجھے موت کے اس طرح حوالے

اے گیسوؤں والے

وہ دیکھ لے ماں خاک پہ غش کھا کے گری ہے

رخصت کی گھڑی ہے

حسرت سے جواں لال۔۔۔


تو جاے اکبر تو زرا سوچ لے ہوگا

کیا حال پدر کا

ان کی ابھی سے ہی کمر ٹوٹ گیء ہے

رخصت کی گھڑی ہے

حسرت سے جواں لال۔۔۔


اکبر جو چلے مرنے کو دلگیر ہے غازی

دیکھے تو یہ کوئی

عباس علمدار کی آنکھوں میں نمی ہے

رخصت کی گھڑی ہے

حسرت سے جواں لال۔۔۔


اے شادمان اظہار بھالے روے نہ کیوں کر

بس ایسا تھا منظر

خیمے سے کہ جیسے کوئی میت سی اٹھای ہے

رخصت کی گھڑی ہے

حسرت سے جواں لال۔۔۔