دریا سے کوئی جا کر غازی کو بلا لاے
ایسا نہ ہو غربت میں گھر زہرا کا لٹ جاے
اک باپ ضعیفی کے عالم میں اکیلا ہے
اور شیر سے بیٹے کے لاشے کو اٹھانا ہے
کوئی تو سہارا دے لللہ کوی آے
دریا سے کوئی جا کر۔۔۔
رخ کر کے سوے دریا ہاتھوں سے کمر تھامے
اکبر کے جنازے پر شہ کہتے تھے رو رو کے
کیا بات ہوی اب تک عباس نہیں آے
دریا سے کوئی جا کر۔۔۔
ہے لاکھوں عدو رن میں اور سبط نبی تنہا
زخمی ہے بہت زخمی پیاسا ہے بہت پیاسا
مظلوم کی گردن پر شمشیر نہ چل جاے
دریا سے کوئی جا کر۔۔۔
زینب کا جری بھای مارا گیا مقتل میں
گھبرای ہوی بہنا انسانوں کے جنگل میں
اک ایک سے رو رو کر یہ کہتی رہی ہاے
دریا سے کوئی جا کر۔۔۔
مظلوموں کے خیموں میں اب غم کا بسیرا ہے
کل تک تھی جہاں رونق اب گہرا اندھیرا ہے
شام آگیء غربت کی تاریک ہوے ساے
دریا سے کوئی جا کر۔۔۔
سادات کے خیموں کو ہے گھیرے ہوے شعلے
کہتی ہے نبی زادی گھبرای ہوی رو کے
گھر لٹ گیا اس بن میں چادر بھی نہ چھن جاے
دریا سے کوئی جا کر۔۔۔
حالت ہے عجب گوہر معصوم سکینہ کی
خوں بہتا ہے کانوں سے لگتے ہیں طمانچے بھی
نازوں میں پلی بچی رو رو کے نہ مر جاۓ
دریا سے کوئی جا کر۔۔۔