Kanz e Aza

خاموش ہے مولا

A noha written by Zeeshan Abidi (2026). Lyrics in Urdu.

ہاے ہاے علی اکبر


لاشہ جوان بیٹے کا ہے سامنے پڑا

خاموش ہے مولا


ارمان تھا جس شادی کا وہ لال مر گیا

خاموش ہے مولا

اللہ کتنا صابر ہے حسین


شانہ کبھی ہلاتا ہے چہرہ کبھی تھپکتا ہے

کتنا غریب بابا ہے

ہنستے ہے برچھیوں والے اکبر نہیں اٹھتا

خاموش ہے مولا

لاشہ جوان بیٹے کا۔۔۔


زینب نہ دیکھ لے آ کر یہ رن میں کیسا منظر ہے

بیٹے کا گود میں سر ہے

ایک ہاتھ میں کلیجہ ہے ایک ہاتھ میں نیزہ

خاموش ہے مولا

لاشہ جوان بیٹے کا۔۔۔


اٹھارہ سال والے کے چہرے پہ کچھ نشاں بھی نہیں

اور ٹوٹی پسلیاں بھی ہے

بیٹے کا حال دیکھ کے یاد آتی ہے زہرا

خاموش ہے مولا

لاشہ جوان بیٹے کا۔۔۔


تم صبر کرنا اے بابا سینے سے کھینچ کر برچھی

اکبر کی یہ وصیت تھی

سینے سے کھینچ لی برچھی پورا ہوا وعدہ

خاموش ہے مولا

لاشہ جوان بیٹے کا۔۔۔


اپنے ضعیف کاندھے پر لاش جواں اٹھاتے ہیں

اٹھتے ہیں بیٹھ جاتے ہیں

غازی کی یاد آتی ہے اٹھتا نہیں لاشہ

خاموش ہے مولا

لاشہ جوان بیٹے کا۔۔۔


خیمے میں شاہ لے آئے کڑیل جوان کو

کہرام ہو گیا برپا

بھای کی زخمی سینے سے لپٹی ہے سکینہ

خاموش ہے مولا

لاشہ جوان بیٹے کا۔۔۔


کیا بے بسی کا عالم تھا آیا جو خط مدینے سے

مولا جواب کیا دیتے

اکبر کے زخمی سینے پر رکھ کر خط صغرا

خاموش ہے مولا

لاشہ جوان بیٹے کا۔۔۔


تھا فاطمہ کی بیٹی کا کتنا خیال دونوں کو

زیشان عابدی دیکھو

زینب سرہانے بیٹھی ہے خاموش ہے لیلیٰ

خاموش ہے مولا

لاشہ جوان بیٹے کا۔۔۔