عباس جری فاتح خیبر کی طرح ہے
حیدر کا پسر شان میں حیدر کی طرح ہے
خود شام کی فوجوں میں ہے آتا ہے علمدار
اس شیر کے حملے سے خبر دار خبر دار
تنہا بھی ہزاروں میں یہ لشکر کی طرح ہے
حیدر کا پسر۔۔۔
یہ دم ہے بھلا کس میں جو اس شیر کو رو کے
ایک مشک میں لے جاے گا دریا کو سموں سے
اعدا کے لئے حلق پہ خنجر کی طرح ہے
حیدر کا پسر۔۔۔
بے تیغ بھی دریا کو کیا فوج سے خالی
اس شیر کا ہر وار ہے حیدر سا مثالی
یہ بعد نبی دین کے رہبر کی طرح ہے
حیدر کا پسر۔۔۔
دادا کی جگہ ساتھ ہے اس آس کا ہونا
کہتی ہے سکینہ چچا عباس کا ہونا
پیاسوں کے لئے ثاقیء کوثر کی طرح ہے
حیدر کا پسر۔۔۔
رو رو کے یہ عابد سے کہا بنت علی نے
دریا پہ جسے مار دیا فوج شقی نے
وہ شیر وفاؤں کے پیمبر کی طرح ہے
حیدر کا پسر۔۔۔
مل جاتا گر سکینہ کو جو ایک بوندھ بھی پانی
شرمندہ نہ ہوتی کبھی دریا کی روانی
دریا بھی سکینہ کے مقدر کی طرح ہے
حیدر کا پسر۔۔۔
کہتی ہے محمد کے گھرانے کی فضا بھی
عباس نہیں ہے تو زمانے کی فضا بھی
ایک خون میں ڈوبے ہوئے منظر کی طرح ہے
حیدر کا پسر۔۔۔
اس ظلم سے جو میثم و محبوب بچاے
اعدا سے ردا زینب مضطر کے دلاے
اب کون شہ دین کے دلبر کی طرح ہے
حیدر کا پسر۔۔۔