کس قدر تھا وزن آخر حُرملا کے تیر کا
زخم ہے تازہ ابھی تک گردنِ بے شیر کا
ضبطِ غم سے زرد ہے چہرہ شہ دلگیر کا
سامنا کیسے کریں گے مادرِ بے شیر کا
کس قدر تھا وزن۔۔۔
باپ کے ہاتھوں پہ بچہ ذبح ہو کر رہ گیا
کام قاتل نے لیا ہے تیر سے شمشیر کا
کس قدر تھا وزن۔۔۔
سوکھ جا نا چاہیئے تا حشرتجھ کو اے فرات
چند قطروں پر تیرے کیا حق نہ تھا بے شیر کا
کس قدر تھا وزن۔۔۔
گود بھی ویران ہے اور مانگ بھی اُجڑی تیری
صبر کر بانو کے یہ سب کھیل ہے تقدیر کا
کس قدر تھا وزن۔۔۔
خشک ہونٹوں کے تبسم کا یہ اک اعجاز ہے
دھجیاں ہو کر بکھرنا شام کی تصویر کا
کس قدر تھا وزن۔۔۔
باپ کی تلوار سے بیٹے کی مرقد کھودنا
کربلا میں سب سے مشکل کام ہے شبیر کا
کس قدر تھا وزن۔۔۔
کیوں کسی کی گود میں اصغر نظر آتا نہیں
خوف سے لرزا ہے دل شاہد کسی ہمشیر کا
کس قدر تھا وزن۔۔۔