صداے رب جہاں
جبیں کشادہ حسین
بتول زادہ حسین
میرا ارادہ حسین
نبھانے وعدہ حسین
ملایکہ کی صفوں سے نزول تک پہنچا
پھر انبیاء کی صفوں سے رسول تک پہنچا
میرے حسین کا دنیا میں جب ظہور ہوا
رسولِ حق نے پڑھا حکم رب سے یہ کلمہ
حسین و منی وا انا من الحسین
بتا گیا ہے نبی خدا کا
حسین مجھ سے ہے میں حسین سے ہوں
مثال فاتح بدر و حنین میرا حسین
میری بتول کی آنکھوں کا چین میرا حسین
خدا کے دین کی ہے زیب و زین میرا حسین
ہے میرے بعد شہ مشرقین میرا حسین
زمانے بھر کی پکار ہے یہ
میرے لہو کا وقار ہے یہ
یہ میرا جسم میری جان یرے دیں کی بقا
حسین و منی۔۔۔
کل انبیاء کی امانت اسی کے ہاتھ میں ہے
اصول دین شریعت اسی کے ہاتھ میں ہے
میری بقا میری عزت اسی کے ہاتھ میں ہے
کلام پاک کی حرمت اسی کے ہاتھ میں ہے
لہو سے ایسا پیام دے گا
شریعتوں کو امان دے گا
میری حدیث کی تفسیر ہوگی کربوبلا
حسین و منی۔۔۔
خدا کے حکم کی تعمیر ہوگی مقتل میں
علی کے عشق کی تکمیل ہوگی مقتل میں
بساط دین کی تبدیل ہوگی مقتل میں
حیات موت کی قندیل ہوگی مقتل میں
حسین مجھکو نجات دے گا
یہ دین حق کو حیات دے گا
یہ راز جان کے میرے نبی کو کہنا پڑا
حسین و منی۔۔۔
یہ میری گود میں ہے اور تصورات میں کیا
میرے حسین کا مقتل بنی ہے کربوبلا
غموں سے چور تھکن سے نڈھال سر پہ قضا
مٹا کے بیعت فاسق بچا کے دین خدا
لہو سے دریا کو لال کر کے
یزیدیت کا قتال کر کے
جو قتل گاہ کی جانب بڑھا تو رب نے کہا
شکریہ شکریہ شکریہ
حسین تیرا شکریہ
شکریہ شکریہ شکریہ
حسین تیرا شکریہ
کہہ رہا ہے خدا حسین تیرا شکریہ
کہ تو نے دیں بچا لیا حسین تیرا شکریہ
جو انبیاء سے نہیں ہو سکا وہ تو نے کیا
شکریہ شکریہ شکریہ
حسین تیرا شکریہ
تیری ہمت پہ یہ کونین فدا تشنہ دہن
تو نے جو وعدہ کیا، پورا ہوا تشنہ دہن
خوں سے مقتل کو جو سیراب کیا تشنہ دہن
ابن زہرا و علی اے ولی ابن ولی
تجھ سے میں راضی ہوا اے شہ کربوبلا
ایسا مقتل سجا دیا تو نے
مر کے جینا سکھا دیا تو نے
حشر تک کرتے رہیں گے یہ شہیدان وفا
السلام و علی الحسین وا علی علی ابنِ الحسین
وا علی اولاد الحسین وا علی اصحاب الحسین
مجلس و ماتم کی بقا حسین
ہے یہ تیرے اہل عزا حسین
ماتمی سینوں سے سنو حسین
آتی ہے لبیک صدا
لبیک یا حسین
یہ ماتمی لشکر ہے ہمت کا سمندر ہے
آی جو علمداری ہر فرد دلاور ہے
دیکھو تو وفاداری دیکھو تو یہ خودداری
مرنے کی یہ تیاری اور لب پہ صدا جاری
کیا نزع کی تکلیفوں میں مزا
جب موت آے جوانی میں
کیا لطف جنازہ اٹھنے کا
ہر گام پہ جب ماتم نہ ہو
حسین و منی۔۔۔
مرنے چلا جو گھر سے کوی ماتمی جواں
یہ کہہ کے عظم اس کا بڑھاتی ہے اس کی ماں
روکے ہے میری آنکھ سے آنسوں ابھی رواں
لیکن جو موت سامنے آئے تو میری جاں
ہمت نہ ہار جانا قسم ہے بتول کی
کر لینا یاد جنگ شبیہ رسول کی
حسین و منی۔۔۔
وہ تین دن کی پیاس وہ اکبر وہ فوج شام
وہ دھوپ رسم گاہ کی وہ نصرت امام
تیغوں کی چھاؤں تیروں کا میعار و اژدہام
نیزہ کسی کا اور جگر اکبر انام
بجلی سی ہر طرف خس و خاشاک پر گری
تصویر مصطفیٰ کی جونہی خاک پر گری
حسین و منی۔۔۔