Kanz e Aza

حسین زندہ باد

A noha written by Rehaan Azmi. Lyrics in Urdu.

سنو حسینیوں سنو حسینیوں

حسین وہ جو زیر تیغ ہنس کے سو گیا

حسین وہ جو ذلتوں کا نام ہو گیا

حسین وہ جو مرضیء خدا خرید لے

یزید وہ ہے جس کا کوی نام بھی نہ لے

یزید زندہ رہ کے مردہ باد ہو گیا

حسین سر کٹا کے زندہ باد زندہ باد زندہ باد ہو گیا

زندہ باد زندہ باد زندہ باد زندہ باد زندہ باد


حسین زندہ باد حسین زندہ باد

حسین زندہ باد حسین زندہ باد


یہ کل بھی زندہ باد تھا وہ اب بھی زندہ باد ہے

حسین زندہ باد۔۔۔


قرآن میں حدیث میں یزید کا بیاں نہیں

یزید کی تو قبر کا کہیں بھی کوئی نشان نہیں

ہاں جابجا ہے دہر میں حسین کی اولاد ہے

حسین زندہ باد۔۔۔


براییوں کو دہر میں یزید عام کر گیا

حسین سے لڑا تو اپنی موت آپ مر گیا

یہ کل بھی مردہ باد تھا یہ اب بھی مردہ باد ہے

حسین زندہ باد۔۔۔


ہر ایک شریف ذہن سے یزید اتنا گر گیا

کسی نے اپنے لال کا یزید نام نہ رکھا

یہ کل بھی نامراد تھا یہ اب بھی نا مراد ہے

حسین زندہ باد۔۔۔


یزید والے تخت پر نصیب کے خراب ہے

حسین والے قید میں بھی رہ کے کامیاب ہے

حسینیت کی ٹھوکریں یزید اور ابنِ زیاد ہیں

حسین زندہ باد۔۔۔


جہاں میں سب سے ذیادہ اشک جس کے نام پر بہا

زمانے لا غمِ حسین کا کوی جواب لا

گنیز بک کو بس میرے حسین سے آنند ہے

حسین زندہ باد۔۔۔


یزید ایک لاکھ ہو مقابلے پہ غم نہیں

حسین والا ایک ہو تو لشکروں سے کم نہیں

حسین کو بھی اپنے ماتمی پہ اعتماد ہے

حسین زندہ باد۔۔۔


علی کی بیٹی زینب حزیں حسین بن گیء

شریکت الحسین تھی یزیدیت پہ چھا گیء

حسین سے پڑھا ہوا سبق جو اس کو یاد ہے

حسین زندہ باد۔۔۔


ترانہء حسین ہے ہاں ساتھ دو حسینوں

حسین سے مراد لو مراد لو حسینوں

حسین جس کو دیدے اسکی نسل با مراد ہے

حسین زندہ باد۔۔۔


نبی کا ملک پاک ہے ندیم اور ریحان

ہماری سرحدوں پہ سب حسین کے جوان ہیں

کرم ہے مصطفیٰ کا اپنا ملک شاد و باد ہے

حسین زندہ باد۔۔۔