Kanz e Aza

حسین تم پہ جو

A noha written by Mujahid Lakhnavi (2026). Lyrics in Urdu.

حسین تم پہ جو ایمان لا نہیں سکتا

قسم خدا کی وہ جنت میں جا نہیں سکتا


جو شہ کے نام پہ پانی پلا نہیں سکتا

قریب ساحل کوثر وہ آ نہیں سکتا

حسین تم پہ جو۔۔۔


اگر حسین کی مرضی نہ ہو تو سجدے سے

خدا گواہ نبی سر اٹھا نہیں سکتا

حسین تم پہ جو۔۔۔


ہزار لے کے علم جاے کوئی میداں میں

مگر علی کی جو منزل ہے پا نہیں سکتا

حسین تم پہ جو۔۔۔


بڑے بڑے ہے بہادر نبی کے لشکر میں

زرا کوی در خیبر ہلا نہیں سکتا

حسین تم پہ جو۔۔۔


سمجھ رہے تھے پیمبر بھی جنگ کی صورت

سوا علی کے کوی فتح پا نہیں سکتا

حسین تم پہ جو۔۔۔


زباں پہ ناد علی آ گیا محمد کے

کہ اور کوی تو بگڑی بنا نہیں سکتا

حسین تم پہ جو۔۔۔


حسین آپ کا مل جائے آستاں جس کو

جبیں وہ غیر کے در پر جھکا نہیں سکتا

حسین تم پہ جو۔۔۔


بن زیاد پہ الزام قتل شہ رکھ کر

کوی یزید کا دامن بچا نہیں سکتا

حسین تم پہ جو۔۔۔


رہے گا روز ابد تک یہ مجلس و ماتم

غم حسین زمانہ مٹا نہیں سکتا

حسین تم پہ جو۔۔۔


خدا گواہ تمہاری طرح حسین کوی

رہے خدا میں بھرا گھر لٹا نہیں سکتا

حسین تم پہ جو۔۔۔


مجھے بھی لے چلو اصغر کے یہ اشارے تھے

میں جنگ کے لئے مقتل میں جا نہیں سکتا

حسین تم پہ جو۔۔۔


پدر کے قبضے میں ہو جس کے چشمۂ کوثر

وہ پیاسی بیٹی پانی پلا نہیں سکتا

حسین تم پہ جو۔۔۔


حسین ہی کی یہ ہمت تھی ورنہ اور کوی

جوان بیٹے کا لاشہ اٹھا نہیں سکتا

حسین تم پہ جو۔۔۔


برہنہ سر ہے بہن سامنے دم آخر

ردا بھی اٹھ کے برادر اڑھا نہیں سکتا

حسین تم پہ جو۔۔۔


مجاہد اپنا تو ایمان ہے غم سرور

کوئی ہمارے قدم ڈگمگا نہیں سکتا

حسین تم پہ جو۔۔۔