Kanz e Aza

حسین بس حسین

A noha written by Mazahir. Lyrics in Urdu.

شہید کربلا حسین

مظلوم کربلا حسین

غریب نینوا حسین

حسین بس حسین


شہادتوں کے چمن میں گلوں سے لے کے کلی تک

نامود حضرت آدم سے لے کے شیر جلی تک

اذان شکل نبی سے نماز بنت علی تک

پکار اٹھی ہے کربلا

حسین بس حسین۔۔۔


غموں کی اماں پہ کچھ ایسی چھای ہے گھٹا

حیا لبوں پہ تپش مثال ارض کربلا

کڑکتی دھوپ میں کوئی ہے ریت پر جھکا ہوا

ہر ایک زرہ کہہ اٹھا

حسین بس حسین۔۔۔


سناں کلیجے سے اکبر کے کھینچ لی حسین نے

رگڑتی ایڑیاں بیٹے پہ نگاہ کی حسین نے

مگر یہ حوصلہ اللّٰہ کے اف نہ کی حسین نے

خلیل نے یہ دی صدا

حسین بس حسین۔۔۔


بڑھی بجھانے کو اصغر کی پیاس فوج اشقیاء

بجائے آب اتارا گلے میں تیر حرملہ

ملایکہ نے عبادات ترک کر کے یہ کہا

اے تاج دار کربلا

حسین بس حسین۔۔۔


لٹا کے سارے نوجوان ہاے مطمئن کھڑا

کہیں ہے لاش برادر کہیں ہے جانشیں پڑا

میان صبر دیکھ کر خدا کی آی یہ صدا

اے میرے دین کی بقا

حسین بس حسین۔۔۔


زبیح کبریا یہاں وہاں شہید کربلا

وہ جانشیں نبی کا تو یہ ہے فقر انبیاء

وہ ابتداء تھی عشق کی یہ حوصلے کی انتہا

اس انتہا نے دی صدا

حسین بس حسین۔۔۔


خدا کے نام پہ وہ اپنا سارا گھر لٹا گیا

نہ صرف گھر لٹا گیا وہ اپنا سر کٹا گیا

حسین خود اجڑ کے دیں کو اس طرح بسا گیا

پکاری دین کی بقا

حسین بس حسین۔۔۔


سناں پہ شہ نے جس گھڑی تلاوت کلام کی

ملا جھلا تھا رعب وفا و لہجہء علی

تلاوت کلام جب حسین نے تمام کی

پکاری موصوف خدا

حسین بس حسین۔۔۔


مظاہر آج بھی سنو صداے ذوالجلال ہے

حسین بے مثال تھا حسین بے مثال ہے

تا حشر محسن حزیں یہی تو لا زوال ہے

یہ ہے صداے کبریا

حسین بس حسین۔۔۔