Kanz e Aza

حسن حسین پکارے

A noha written by Majid Raza Abidi. Lyrics in Urdu.

قبر رسول پر یہی حسنین کے تھے بین

نانا تمہارے بعد نہ اماں نے پایا چین


حسن حسین پکارے اب آؤ اے نانا

ہماری اماں ہے زخمی بچاؤ اے نانا


تمہارے جانے سے ماں کو بہت اذیت ہے

پہاڑ وقت ہے ہر لمحہ اک مصیبت ہے

لحد سے اٹھکے گلے سے لگاؤ اے نانا

حسن حسین پکارے۔۔۔


شکستہ ہوگیا پہلو ہماری اماں کا

ہمارا بھای وہ محسن شہید ظلم ہوا

ہمیں نہ مار دے ہم کو بچاؤ اے نانا

حسن حسین پکارے۔۔۔


اٹھایا جلتا ہوا در جو بی بی فضہ نے

تو دیکھا میخیں گڑی ہے بدن پہ اماں کے

یہ کس خطا کی سزا ہے بتاؤ اے نانا


وہ جانشین تمہارا ہمارا وہ بابا

گلا خدا کے ولی کا رسن سے باندھا گیا

گلا چھڑا کے گلے سے لگاؤ اے نانا

حسن حسین پکارے۔۔۔


کسی نبی کے بھی بچوں پہ کیا یہ ظلم ہوا

جلا ہو در کہیں درہ کہیں طمانچہ لگا

ہم اہلبیت نبی ہیں بتاؤ اے نانا

حسن حسین پکارے۔۔۔


خدا ہی جانے کہ کب تک ستم اٹھانا ہے

ہمیں تو سر کو کٹانا ہے گھر لٹانا ہے

جہاں ہو تم وہی ہم کو بلالو اے نانا

حسن حسین پکارے۔۔۔


اے نانا قبر سے دیکھا تو ہوگا وہ منظر

گرا تھا جلتا ہوا در جو اماں کے اوپر

ہر ایک زخم پہ مرحم لگاؤ اے نانا

حسن حسین پکارے۔۔۔


حسن حسین اے ماجد جو روے زار و قطار

لرز رہی تھی وہاں قبر احمد مختار

بلک کے کہتے تھے بچے بچاؤ اے نانا

حسن حسین پکارے۔۔۔