Kanz e Aza

حسن امام حسن

A noha written by N. Sarwar & J. Jaffri. Lyrics in Urdu.

حسن امام حسن یبن الزہراء

مولا حسن سبز قبا سیدی مولا


پنجتنی پنجتنی پنجتنی یا حسینی

یا حسن یا حسن یا حسن امام حسن


گلشنِ زہرا کا حسن پھول ہے پہلا

نانا محمد کا نواسا ہے یہ پہلا

مولا علی کو ہے ملا لال یہ پیارا


حسن امام حسن یبن الزہراء

پنجتنی پنجتنی پنجتنی یا حسینی

یا حسن یا حسن یا حسن امام حسن


ان کی فضیلت میں ہے کافی یہی کہنا

کہتے امام ان کو ہے شبیر بھی اپنا

ایسا بڑا بھائی نہیں ہو گا دوبارہ


حسن امام حسن یبن الزہراء

مولا حسن سبز قبا سیدی مولا

یا حسن یا حسن یا حسن امام حسن


آپ کی میہمان نوازی کے ہیں چرچے

کوئی نہ بھوکا ہے گیا آپ کے در سے

ایسا سقی شاہ کو ہے زہر سے مارا


حسن امام حسن یبن الزہراء

پنجتنی پنجتنی پنجتنی یا حسینی

یا حسن یا حسن یا حسن امام حسن


روتے ہیں عباس بھی قاسم کو سنبھالے

زینب و کلثوم کے شبیر کے نالے

ٹکڑے جگر لے کے چلا بھای ہمارا


حسن امام حسن یبن الزہراء

مولا حسن سبز قبا سیدی مولا

یا حسن یا حسن یا حسن امام حسن


اٹھتا ہے تابوت میرے مولا حسن کا

تیروں سے چھلنی ہے جنازہ بھی حسن کا

کتنے ستم سہتے رہا مولا ہمارا


حسن امام حسن یبن الزہراء

پنجتنی پنجتنی پنجتنی یا حسینی

یا حسن یا حسن یا حسن امام حسن


بھای کا شبیر نے تابوت اٹھایا

ہاے کفن بھی نہیں شبیر نے پایا

قلب حسن سبز قبا پارہ ہے پارہ


حسن امام حسن یبن الزہراء

مولا حسن سبز قبا سیدی مولا

یا حسن یا حسن یا حسن امام حسن