Kanz e Aza

حر آ رہا ہے

A noha written by Mir Sajjad Mir. Lyrics in Urdu.

حر ابنِ رہای آجا میرے بھائی


حر آ رہا ہے اکبر سینے اسے لگاؤ

مہمان کو ہمارے خیمے میں لے کے آؤ


خود یاد ہوگا اسکو پانی تھا اس نے روکا

خدار وہ بہت ہے شرمندہ ہم سے ہوگا

پیاسے ہیں سارے بچے اس کو نہ یہ بتاؤ

حر آ رہا ہے اکبر۔۔۔


دیکھو وہ چل رہا ہے میداں میں لڑکھڑا کر

گرنے سے پہلے اکبر اسکو سنبھالو جا کر

اے میرے شاہ زادے جلدی قدم‌ بڑھاؤ

حر آ رہا ہے اکبر۔۔۔


عباس اپنے دل سے ہر بات صاف کر دو

ماں فاطمہ کے صدقے حر کو معاف کر دو

جا کر الم کے اس کو ساے میں لے کے آؤ

حر آ رہا ہے اکبر۔۔۔


بیٹا حسین قیدی کیسے کسی کو دیکھے

میری طرف سے کھولو تم اس کے ہاتھ جا کے

بابا خفا نہیں ہیں جا کر اسے بتاؤ

حر آ رہا ہے اکبر۔۔۔


تم سے بھی پہلے مرنے جاے گا اس کا بیٹا

جی بھر کے دیکھلے وہ اپنے پسر کا چہرہ

کم وقت رہ گیا ہے جا کر اسے بتاؤ

حر آ رہا ہے اکبر۔۔۔


تا حشر یہ کریمی سب یاد ہی رکھیں گے

مہمان کا پسینہ خود صاف ہم کریں گے

فضہ ہماری ماں کا رومال لے کے آؤ

حر آ رہا ہے اکبر۔۔۔


جس دم سنی علی کی بیٹی نے یہ صداییں

آنسوں بہا کے اسکو دینے لگی دعائیں

بچوں سے پھر یہ بولی حر کو گلے لگاؤ

حر آ رہا ہے اکبر۔۔۔


ماں فاطمہ کے لب پر اس کے لئے دعا ہے

غربت میں اس نے ہم پر احسان کر دیا ہے

حر کے غلام کو بھی عزت سے لے کے آؤ

حر آ رہا ہے اکبر۔۔۔


سجاد کیا بیاں ہو کہتی تھی بنت زہرا

بھای کی جاں بچانے اک اور حبیب آیا

میرا سلام فضہ پہنچا کے اسکو آؤ

حر آ رہا ہے اکبر۔۔۔