کوی مجبور نہیں کوئی مجبور نہیں
ذکر شہ کے لئے ہر گز کوی مجبور نہیں
جسم معزور ہے پر فکر سے معزور نہیں
جب بھی سینے سے میری ماں نے لگایا ہم کو
ذکر شبیر ہی لوری میں سنایا ہم کو
اشک غم شاہ کا گھٹی میں پلایا ہم کو
اس لئے اور کسی غم سے بھی رنجور نہیں
ذکر شہ کے لئے۔۔۔
اس کا کچھ غم نہیں دیکھی نہیں دنیا ہم نے
چاند و سورج کا نہیں دیکھا اجالا ہم نے
ہاں مگر دیکھی ہے قبر شہ والا ہم نے
کون کہتا ہے کہ آنکھیں میری پر نور نہیں
ذکر شہ کے لئے۔۔۔
پا پیادہ تو سبھی کربوبلا جاتے ہیں
ازم و ہمت سے میری کوہ بھی تھراتے ہیں
سر کے بل چلتے ہوئے ہم باخدا جاتے ہیں
حوصلے کہتے ہیں منزل میری کچھ دور نہیں
ذکر شہ کے لئے۔۔۔
اس قدر مجھ پہ مہربان ہے آقا میرا
بن کہے بات سمجھ جاتا ہے مولا میرا
دل کسی کا بھی دکھاتا نہیں لہجہ میرا
یہ زباں جھوٹ کہے رب کو یہ منظور نہیں
ذکر شہ کے لئے۔۔۔
اس طرح شان بڑھاتا ہے وہ رب اکبر
ایک نا بینا ہی تھا شاہ کا پہلا زایر
بارہا میں نے بھی دیکھا ہے حریم سرور
روشنی دیتی ہے آنکھیں میری یہ کور نہیں
ذکر شہ کے لئے۔۔۔
جس گھڑی مجلس شبیر میں آتا ہوں میں
ہاتھ ماتم کے لئے اپنا اٹھاتا ہوں میں
خود کو ہا قابہ و قوسین پہ پاتا ہوں میں
اس بلندی پہ مگر ہم کبھی مغرور نہیں
ذکر شہ کے لئے۔۔۔
اس لئے حق سے نہیں کوی شکایت ہم کو
اس نے بخشی ہے غم شاہ کی دولت ہم کو
جان سے پیاری ہے شبیر کی الفت ہم کو
کفر نعمت کرے اس قوم کا دستور نہیں
ذکر شہ کے لئے۔۔۔
شکریہ عینی جو انداز بیاں بخشا ہے
نطق احساس کو لفظوں کا جہاں بخشا ہے
ہم تھے خاموش ہمیں زور زباں رکھا ہے
کونسا دل ہے جو عامر تیرا مشکور نہیں
ذکر شہ کے لئے۔۔۔