کیا عالم غربت ہے
جری کے خاک پر بازو پڑے ہیں
کمر تھامے ہوئے سرور کھڑے ہیں
سکینہ سے تھے کچھ مانوس اتنے
لگے ہے تیر مشکیزے پہ جتنے
وہ سب عباس کے دل میں گڑے ہیں
جری کے خاک پر۔۔۔
نہ پوچھو حال اے اکبر ہمارا
بدن زخمی ہے بے ہاتھوں کا سارا
چچا کتنے مصائب سے لڑے ہیں
جری کے خاک پر۔۔۔
دلاسہ پیاس کے ماروں کو دینے
چلو عباس ہم آے ہیں لینے
تمہارے منتظر بچے بڑے ہیں
جری کے خاک پر۔۔۔
نہ لے جانا میری میت یہاں سے
وصیت سن کے عمو کی زباں سے
علی اکبر تڑپ کر رو پڑے ہیں
جری کے خاک پر۔۔۔
میں اب پانی نہیں آنسوں پیوں گی
چچا آجائیےء کیسے جیوں گی
میرا ننھا سا دل ہے غم بڑے ہیں
جری کے خاک پر۔۔۔
ردا اب بھائی کے شانوں پہ ڈالو
نہ تڑپو اے بہن خود کو سنبھالو
تمہارے امتحاں اس سے کڑے ہیں
جری کے خاک پر۔۔۔
غلامی کا تھا وعدہ اپنی ماں سے
کہے عباس بھائی کس زباں سے
مگر اس بات پر سرور اڑے ہیں
جری کے خاک پر۔۔۔
رکے کب عامر و اختر یہ آنسوں
بہت یاد آے ایک سقے کے بازو
مصایب جب بھی غازی کے پڑھے ہیں
جری کے خاک پر۔۔۔