Kanz e Aza

جب مجھے آپ کے

A noha written by Mohsin Riyaz. Lyrics in Urdu.

‎جب مجھے آپ کے قاتل نے ہے مارا بابا

‎ہر تماچے پے سکینہ نے پکار ابابا


بابا میں شمر سے کہتی تھی تم میرے پاس نہ آنا

گویا عالم میں سب سے بہتر ہے میرا پاک گھرانہ

میں چھوٹی فاطمہ زہرا ہوں نہ مجھکو ہاتھ لگانا

پر پھر بھی اس ظالم نے کیا مجھ پہ ترس زرا نہ


‎مجھے بالوں سے پکڑ کر ہیں تماچے مارے

‎میں نے سر شمر سے مانگا جو تمہا را بابا

جب مجھے آپ کے قاتل۔۔۔


‎وہ جو دُر آپ نے تحفے میں مجھے بخشے تھے

‎اُن کو بے دردی سے ظالم نے اُتارا بابا

جب مجھے آپ کے قاتل۔۔۔


‎آپ کے سینے پے آرام سے سونے والی

‎سو کے اَب خاک پے کرتی ہے گزارا بابا

جب مجھے آپ کے قاتل۔۔۔


‎ساتھ رہواروں کے دوڑایا گیا ہے مجھ کو

‎چور زخموں سے بدن میرا ہے سارا بابا

جب مجھے آپ کے قاتل۔۔۔


میری غربت پہ چچا جان کا سر روتا ہے

ان کی غربت میں کروں کیسے گوارا بابا

جب مجھے آپ کے قاتل۔۔۔


‎نوکِ نیزہ پے اُسے دیکھوں تو دیکھوں کیسے

‎میرا اصغر تھا مجھے جان سے بھی پیارا بابا

جب مجھے آپ کے قاتل۔۔۔


‎بے کفن آپ ہو بے کفن رہے گی بیٹی

‎ایک جیسا ہی مقدر ہے ہمارا بابا

جب مجھے آپ کے قاتل۔۔۔


‎یہ صدا قبر سے معصومہ کی آئے محسن

‎ساتھ قائم کے چلے آنا دوبارہ بابا

جب مجھے آپ کے قاتل۔۔۔