جب شام جانا
بی بی کو جا کر نوحہ سنانا
اہل عزا تم جب شام جانا
تم ہمیشہ یاد رکھنا اس زمانے کا محل
جس جگہ تم ہو وہی زینب رسن بستہ تھی کل
تھے یہی زنجیر میں جکڑے ہوئے زین العبا
اہل عزا تم جب۔۔۔
یہ سکینہ کی لحد ہے جس جگہ ہے روشنی
سوچیےء اک دن یہاں پر کس قدر تھی تیرگی
بند تھی ساری سبیلیں ختم تھا ہر آسرا
اہل عزا تم جب۔۔۔
بی بیاں پاؤں اٹھاتی تھی مگر اٹھتا نہ تھا
عابد بیمار کا غیرت سے سر اٹھتا نہ تھا
ہر طرف بازار میں تھا آیینہ ہی آیینہ
اہل عزا تم جب۔۔۔
یہ وہ دروازہ ہے ٹہری تھی جہاں پر بی بیاں
کم نہیں تھے حشر کے منظر سے وہ رسوایییاں
ہنس رہے تھے بے ردا سادات پر أہل جفا
اہل عزا تم جب۔۔۔
ہر طرف سے ظلم کے پتھر برستے تھے یہی
وارث تطہیر چادر کو ترستے تھے یہی
گویا پردہ تھی یہی پر دوسری اک کربوبلا
اہل عزا تم جب۔۔۔
منہ کو آتا تھا کلیجہ زینب دلگیر کا
جس جگہ ایک طشت میں رکھا تھا سر شبیر کا
تھا یہی بیٹھا ہوا حاکم شرابی بے حیا
اہل عزا تم جب۔۔۔
یا خدا قیدی نہ ہو ایسے یتیمی میں کوئی
پھر نہ مانگ اس طرح بچی کنیزی میں کوی
تھا سکینہ کے لئے ایک حشر کا وہ سماں
اہل عزا تم جب۔۔۔
ظلم کی روداد بتلاییں گے تم کو راستے
تھے یہی پر ایک رسی میں بندھے بارہ گلے
یہ علی کی بیٹیاں ہے تھی منادی کی ندا
اہل عزا تم جب۔۔۔
نیر و عامر کی ہے تم سے گزارش زایروں
ہو سکے تو ایک یتیمہ کے لئے لے کر چلو
ننھی سی دو بالیاں اور ایک چھوٹی سی ردا
اہل عزا تم جب۔۔۔