Kanz e Aza

جائو میرے لال

A noha written by Mazhar Abidi. Lyrics in Urdu.

آئے جو قبرِ فاطمہ پہ سیدِ انعام

رُخسار رکھ کے قبر پہ رو کر کیا کلام

صحرا میں دل کے ٹکڑوں کی بستی بسائوں گا

اماں مدینہ لوٹ کے میں آ نہ پائوں گا

کانپا فلک لرزنے لگی قبرِ سیدہ

آئی جنابِ فاطمہ کی قبر سے صدا

جائو میرے لال جائو میرے لال

جائو میرے لال

تم پہ ہر قدم رہے دعا میری

اور سایہ خدائے ذوالجلال


جا رہے ہو تم جو کہہ کے دینِ حق بچائوں گا

اماں آپ کی قسم میں خون میں نہائوں گا

اب ہو جو بھی حال تم ہو پائے مال

تم پہ ہر قدم رہے دعا میری

اور سایہ خدائے ذوالجلال

جائو میرے لال۔۔۔


بچپن میں جو کیا تھا وعدہ بابا جان سے

وقت اب وہ آ گیا کفن تُو سر سے باندھ لے

دیکھ میرے لال دیں کا ہے سوال

کامیابیاں ہیں تیرے ساتھ ہی

اور سایہ خدائے ذوالجلال

جائو میرے لال۔۔۔


چاہیئے خدا کے دیں کو اگر اماں

دو ردائے زینبِ ہزیں کا سائیباں

جائو اب شقاب ابنِ بو تُراب

ہیں تمہارے ساتھ بابا جان بھی

اور سایہ خدائے ذوالجلال

جائو میرے لال۔۔۔


دے رہا ہے دینِ کبریائ تمہیں صدا

المدد حسین المدد شاہِ ھُدیٰ

بے وطن حسین میرے دل کے چین

ہمسفر تمہارے ساتھ ماں ہوئی

اور سایہ خدائے ذوالجلال

جائو میرے لال۔۔۔


شانے باوفا کے ہوں گے جس گھڑی قلم

روئیں گے علم کے سائے میں تیرے حرم

روئے گی وفا اور کربلا

روئے گی فرات اور تشنگی

اور سایہ خدائے ذوالجلال

جائو میرے لال۔۔۔


اکبرِ جواں جگر پہ کھائے گا سِناں

ماں کہے گی میرا چاند کھو گیا کہاں

اُس پہ نوحہ خوان ہوں گے میری جاں

میں بھی اور حسن بھی اور رسول بھی

اور سایہ خدائے ذوالجلال

جائو میرے لال۔۔۔


یہ صدا مزارِ سیدہ سے مظہر عابدی

سُن کے رو دیئے حسین مصطفیٰ کی آل بھی

جائو میرے لال جائو میرے لال

تم پہ ہر قدم رہے دُعا میری

اور سایہ خدائے ذوالجلال

جائو میرے لال۔۔۔