Kanz e Aza

بعد حسین کس نے

A noha written by Suroor Lakhnavi. Lyrics in Urdu.

بعد حسین کس نے کہا میں یتیم ہوں

مقتل سے آ رہی ہے صدا میں یتیم ہوں


رو کر کہا سکینہ نے لاش حسین پر

اب جا کے یہ یقین ہوا میں یتیم ہوں

بعد حسین کس نے۔۔۔


جو ہے وہ ظلم کرتا ہے مجبور جان کر

شاید یہی ہے میری خطا میں یتیم ہوں

بعد حسین کس نے۔۔۔


بولی سکینہ شمر سے کانوں پر رکھ کے ہاتھ

گوہر نہ چھین بحر خدا میں یتیم ہوں

بعد حسین کس نے۔۔۔


دامن پھٹا ہوا ہے گریبان چاک ہے

دیکھے زمین کربوبلا میں یتیم ہوں

بعد حسین کس نے۔۔۔


جو جس کے بس میں ہے وہ ستم ڈھاے شوق سے

اب کیا کروں کسی سے گلہ میں یتیم ہوں

بعد حسین کس نے۔۔۔


پھر دیکھتی ہوں کون طمانچے لگاے گا

عمو سے کوئی کہہ دے زرا میں یتیم ہوں

بعد حسین کس نے۔۔۔


میں اپنے آنسوؤں سے بجھا لوں گی اپنی پیاس

دریا سے لوٹ آؤ چچا میں یتیم ہوں

بعد حسین کس نے۔۔۔


سر رکھ دیا سکینہ نے زینب کی گود میں

رکھنا پھپھی خیال میرا میں یتیم ہوں

بعد حسین کس نے۔۔۔


ذکر سکینہ آتے ہی دل کانپ اٹھا سرور

جیسے کسی نے مجھ سے کہا میں یتیم ہوں

بعد حسین کس نے۔۔۔