Kanz e Aza

بولے بیٹی سے سبط

A noha. Lyrics in Urdu.

بولے بیٹی سے سبط پیمبر

بعد میرے نہ رونا سکینہ

ضد نہ کرنا مجھے یاد کرکے

ماں کی گودی میں سونا سکینہ


ہم بہت دور جایں گے بی بی

اب نہ صورت دکھائیں گے بی بی

ہم اگر یاد آیں گے بی بی

تم نہ بے چین ہونا سکینہ


بعد میرے تو دکھیاری ہوگی

تجھکو ایذا بڑی پیاری ہوگی

زندگی پھر تجھے بھاری ہوگی

تجھکو ہے قید ہونا سکینہ


شمر کوڑوں سے دیگا اذیت

اور طمانچوں سے ہوگی حمایت

تم کو دیگا یتیمی میں زحمت

یاد اپنی نہ کھونا سکینہ


میری فرقت میں گریہ کرے گر

یا انہیں یاد آجائے اصغر

ماں کو رونا نہ دینا تو دلبر

منہ پہ منہ رکھ کے سونا سکینہ


لاش پر میری جب تم لپٹ کر

روؤ گی میری اے جان دختر

کوڑے ماریں گے شمر بد اختر

ہے یہ سب تم کو سہنا سکینہ


بی بی آے تمہیں گر میری یاد

روکے کرنا نہ تم زار و فریاد

ورنہ تم پر بہت ہوگی بے دار

مار کھانا نہ رونا سکینہ