یا حسین یا حسین
یا حسین حسین حسین
سید و سردار من
مرشد و سلطان من
یا حسین یا حسین
اکبر و سالار من
ممبر ایمان من
والعصر کی قسم والفجر کی قسم
والنور کی قسم یاسین کی قسم
اللہ کے بتائے ہوئے دین کی قسم
کہہ رہا ہے خود یہ کبریا
با خدا با خدا با خدا
دہر میں بناے لا الہ
با خدا حسین ہے
سانسیں نثار بادشاہ مشرقین پر
قربان دل کا چین بھی زہرا کے چین پر
اپنے لہو سے لکھتے ہیں اکبر کے پرسہ دار
صدقے یہ دو جہاں ہے امام حسین پر
حق کی زبان راز اذاں شاہ شہیدان
کشتیء نبی کا نا خدا
با خدا با خدا با خدا با خدا حسین ہے
دہر میں بناے لا الہ۔۔۔
اس کی بلندیوں کا احاطہ کوی نہیں
وہ بحر ہے کہ جس کا کنارہ کوی نہیں
تاریخ کاینات میں ایسا کوئی نہیں
خلقت میں اس کی شان کا بندہ کوی نہیں
نور حرم شاہ امم دین کا بھرم ہے
دو جہاں میں ناز کبریا
با خدا با خدا با خدا با خدا حسین ہے
دہر میں بناے لا الہ۔۔۔
السلام السلام السلام
یا حسین السلام
مولا حسین سید و سالار السلام
اور کشتہ گان عشق کے سردار السلام
اے میہمان اسایب نور السلام
ہاے حسین تشنہ و رنجور السلام
اے آخری نبی کے نواسے تیرے نثار
اے ساحل فرات کے پیاسے تیرے نثار
السلام السلام السلام
صلی اللہ وا علیک یا ابا عبداللہ
لایک سلام کبریا
با خدا با خدا با خدا با خدا حسین ہے
دہر میں بناے لا الہ۔۔۔
حلقوں میں چل رہی ہے ہوا یا حسین کی
دولت ہمیں ہوی ہے عطا یا حسین کی
لگتا ہے آنے والا ہے اب آخری حسین
کعبے سے آ رہی ہے صدا یا حسین کی
باب سقہ رب عطا در ہے دعا کا
ماتمی کا صرف آسرا
با خدا با خدا با خدا با خدا حسین ہے
دہر میں بناے لا الہ۔۔۔
سجے کو اپنے قبلہء کعبہ بنا دیا
خالی زمیں کو عرش معلیٰ بنا دیا
معراج کے نظارے دکھاے زمین پر
خیمے کو کوہ طور کے جیسا بنا دیا
ابر کرم ناز اجم شاہ عرب ہے
آج تک آمیر کربلا
با خدا با خدا با خدا با خدا حسین ہے
دہر میں بناے لا الہ۔۔۔
پورا نبی کا خواب کیا ہے حسین نے
مقتل کا انتخاب کیا ہے حسین نے
چادر چھنی ہے زینب و کلثوم کی مگر
دشمن کو بے نقاب کیا ہے حسین نے
صبحِ ازل شام ابد نور عہد ہے
انقلاب وقت کی صدا
با خدا با خدا با خدا با خدا حسین ہے
دہر میں بناے لا الہ۔۔۔
عاشور اور دشت کا منظر لہو لہو
اصغر کا حلق سینۂ اکبر لہو لہو
زخموں سے چور ہو کے محمد کا لاڈلا
آیا ہے پشت زیں سے زمین پر لہو لہو
شور اٹھا پیاسا گلا کٹنے گلا ہے
بیکس و غریب و بے خطا
با خدا با خدا با خدا با خدا حسین ہے
دہر میں بناے لا الہ۔۔۔
ماتم کی صف جہاں بھی بناتے ہے ماتمی
دست خدا کا ہاتھ بتاتے ہیں ماتمی
تعظیم میں اٹھا ہے تکلم ہر ایک بشر
ایک شور ہے کہ حشر میں آتے ہیں ماتمی
آنکھوں میں نم سینوں میں غم لب پہ صدا ہے
کاروانہء حق کا پیشوا
با خدا با خدا با خدا با خدا حسین ہے
دہر میں بناے لا الہ۔۔۔
ہاے شہ کربلا
یا حسین یا حسین
فاطمہ کا لاڈلا
یا حسین یا حسین
گھر کا گھر تیرا لٹا
یا حسین یا حسین
کوئی نہ تیرا رہا
یا حسین یا حسین
اصغر بے خطا
حسین حسین حسین حسین
اکبر نوجواں
حسین حسین حسین حسین
ہاے وہ با وفا
حسین حسین حسین حسین
ہاے شہ کا گلا
حسین حسین حسین حسین