Kanz e Aza

بابا بابا کہتے

A noha written by Asif Bijnori. Lyrics in Urdu.

سو گیء سکینہ سو گیء سکینہ


کیسے رباب خستہ جگر سے کہے کوئی

دنیا میں اب تمہاری سکینہ نہیں رہی

اشکوں سے اپنے بابا کے رخسار دھو گیء

آغوش میں حسین کا سر رکھ کے سو گیء


بابا بابا کہتے کہتے سو گیء سکینہ


زنداں میں کیسے اللّٰہ جانے سو گیء سکینہ

بابا بابا کہتے کہتے۔۔۔


اہلِ حرم میں شور بکا ہے کیسے قیامت آی

غربت میں پھر اپنی بہن کو روتا ہے اک بھای

اپنا ہی نوحہ پڑھتے پڑھتے سو گیء سکینہ

بابا بابا کہتے کہتے۔۔۔


گودی میں رکھ کر سرور کے سر کو رو رو کے دکھڑا سنایا

کھاے ہیں کتنے پتھر بتا کر کرتے کا دامن دکھایا

بابا کے منہ پہ منہ رکھے رکھے سو گیء سکینہ

بابا بابا کہتے کہتے۔۔۔


دل کو یقیں تھا زندان سے اک دن مل جاے گی رہائی

کوئی بھی تو آے گا لینے کب تک رہے گی جدائی

زنداں کے در پہ بیٹھے بیٹھے سو گیء سکینہ

بابا بابا کہتے کہتے۔۔۔


غسالہ یہ دیکھ کے روی کیسے بھلا نہلاے

کیسے بدن سے کرتہ اتارے کیسے بھلا دفناے

زخموں کی چادر اوڑھے اوڑھے سو گیء سکینہ

بابا بابا کہتے کہتے۔۔۔


قید ستم میں پیاری بہن کی کس دل سے تربت بنای

ہاتھوں سے اپنے نہ جانے کیسے ننھی سی میت اٹھای

کیسے کیا تربت کے حوالے سو گیء سکینہ

بابا بابا کہتے کہتے۔۔۔


روتا رہا اک بھای بہن کی میت پر زنداں میں

کہتا رہا مانجای لگے گا تجھکو ڈر زنداں میں

تجھکو کہاں نیند آتی تھی کیسے سو گیء سکینہ

بابا بابا کہتے کہتے۔۔۔


کیسے رباب خستہ جگر کو سمجھاے گی زینب

بیٹی کا چہرہ ماں کو کیسے دکھلاے گی زینب

کیسے کہے گی روتے روتے سو گیء سکینہ

بابا بابا کہتے کہتے۔۔۔


کیسے جگاے کیسے اٹھاے کیسے اٹھاے دل سے

آخر یہ صدمہ کوئی بتائے کیسے اٹھاے دل سے

بیمار خود کو کیسے سنبھالے سو گیء سکینہ

بابا بابا کہتے کہتے۔۔۔


آصف عامر کیسے سناے مظلومہ کا نوحہ

اہلِ حرم کو کس طرح دے معصومہ کا پرسہ

ظلم ستمگر سہتے سہتے سو گیء سکینہ

بابا بابا کہتے کہتے۔۔۔