Kanz e Aza

اے نوجواں

A noha written by Zeeshan Abidi (2026). Lyrics in Urdu.

کاندھے پہ لاشہء علی اکبر لیےء ہوئے

خیموں میں لڑکھڑاتے حسین آے دشت سے

ہاے مادر لپٹ کے بولی یہ اکبر کی لاش سے

اے نوجواں کس کی نظر لگ گیء تجھے


تو نے تو دولہا بننا تھا اس ماں کے سامنے

اے نوجواں کس کی نظر لگ گیء تجھے


سہرا اٹھا کے لای ہے میت پہ تیری ماں

دولہا تمہی بنانے کے یہ دن ہے میری جاں

اکبر جواں ابھی تیرے مرنے کے دن نہ تھے

اے نوجواں کس کی۔۔۔


بیٹا تو اپنی ماں سے کبھی روٹھتا نہیں

آواز پر میری کیوں تو کچھ بولتا نہیں

تو ہی بتا دے کیسے مناے یہ ماں تجھے

اے نوجواں کس کی۔۔۔


توڑا ہے تم نے بابا کی گودی میں جب سے دم

بینائی جا چکی ہے کمر ہو چکی ہے خم

جیتے تھے تیرے بابا تجھے دیکھ دیکھ کے

اے نوجواں کس کی۔۔۔


بہنوں نے تجھکو مہندی لگانی تھی ہاتھ پر

کبرا بھی ہے سرہانے بھی ہے مگر

افسوس میری صغرا نہ مل پای بھائی سے

اے نوجواں کس کی۔۔۔


دیکھی ہے اس نے سینے میں ٹوٹی ہوئی سناں

نازوں سے جس نے پالا ہے مر جائے گی وہ ماں

کیوں تم بھری جوانی میں جاتے ہو چھوڑ کے

اے نوجواں کس کی۔۔۔


یثرب میں تیرے دوست جو پوچھیں گے میری جاں

تم مر گےء یہ کیسے بتاے گی ان کو ماں

ہر ایک نوجواں کو سلامت خدا رکھے

اے نوجواں کس کی۔۔۔


زیشان عابدی ہو یا فرحان ہر جوان

رو رو کے یاد کرتا ہے اکبر کی ہچکیاں

سینے پہ ہاتھ رکھتا ہے یہ بول بول کے

اے نوجواں کس کی۔۔۔