Kanz e Aza

اے گودیوں کے پالے

A noha. Lyrics in Urdu.

اے گودیوں کے پالے لیلیٰ کے دل کی ڈھارس

اسلام کی تجلی ایمان کے اجالے


بجھتی ہوی جوانی یہ بھول جانے والے

کیسے سمجھ سکے گی وہ موت کے اشارے

اے گودیوں کے پالے۔۔۔


پردہ پڑا ہوا ہے کس طرح ماں پکارے

اے موت کی نظر سے آنکھیں لڑانے والے

اے گودیوں کے پالے۔۔۔


اجڑے ہوے چمن کی کھلتی کلی ہے اکبر

ہر سانس کہہ رہی ہے تم زندگی ہو اکبر

اے گودیوں کے پالے۔۔۔


اے نورِ چشم لیلیٰ تقدیر کے اجالے


رخصت کا دل پر غم ہے اکبر سلام لے لو

یہ آخری الم ہے اکبر سلام لے لو

اے گودیوں کے پالے۔۔۔


جاتی ہوی ادا ہے اب ختم ہے یہ نالے

ہے قوم تم پر صدقے جبریل کے دلارے

اے گودیوں کے پالے۔۔۔


اسلام کے سہارے ایماں کے شاہزادے

یہ روشنی عطا کی اٹھارہ سال والے

اے گودیوں کے پالے۔۔۔